شلپا شیٹھی، کاجول اور کرشمہ کپور کے ساتھ رقابت نہیں رہی، روینہ ٹنڈن

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ روینہ ٹنڈن نے ان افواہوں کی تردید کی ہے کہ انکی اپنے عہد کی ساتھی اداکارائوں شلپا شیٹھی، کاجول اور کرشمہ کپور کے ساتھ رقابت رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے درمیان کوئی گندی سیاست یا ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کا معاملہ نہیں ہے۔شوبز میں خواتین کو یکساں اجرت ملنا حقیقت بن رہا ہے، روینہ ٹنڈن1990 کے عشرے کی صف اول کی بالی ووڈ ہیروئن روینہ نے مذکورہ بالا اداکاراؤں سے اپنے تعلقات پر گفتگو کرتے ہوئے اس تاثر کو قطعی غلط قرار دیا کہ وہ آپس میں حریف ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ شلپا تو پہلے دن سے ان کی قریبی دوست رہی ہیں، ہم دونوں نے اکٹھے کئی فلمیں کی ہیں، جبکہ کاجول سے کافی دوستی ہے۔ یاد رہے کہ روینہ نے اپنا بالی ووڈ کیریئر 1991 میں فلم پتھر کے پھول سے کیا جس پر انھیں فلم فیئر ایوارڈ برائے نیو فیس دیا گیا۔



  تازہ ترین   
ایران اور امریکا کو جنگ بندی کیلئے جامع منصوبہ ’اسلام آباد اکارڈ‘ موصول ہو گیا: برطانوی میڈیا
بچت کیلئے ماحول دوست گاڑیوں کے استعمال کو فروغ دینا ہوگا: وزیراعظم
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
مودی کی اسرائیل پالیسی ’امبانی۔ایپسٹین‘ کے زیرِ اثر تشکیل پائی: نیویارک ٹائمز
ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سربراہ نے ٹرمپ کی دھمکیوں کو نفرت انگیز قرار دیدیا
امریکا، ایران اور ثالثوں کی ممکنہ 45 روزہ جنگ بندی کی شرائط پر بات چیت
وزیراعظم کا اماراتی بندرگاہ پر حملے میں پاکستانی شہریوں کے زخمی پر اظہارِ تشویش
دوسروں کو دھمکانے والا خود پتھر کے زمانے میں پھنسا ہوا ہے: ایرانی نائب صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر