خطروں کے کھلاڑی اکشے کمار باورچی بن گئے

ممبئی(نیشنل ٹائمز): بالی وڈ میں ’خطروں کے کھلاڑی‘ کا لقب حاصل کرنے والے اکشے کمار باورچی بن گئے۔اکشے کمار نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں انہیں ایک اشتہار میں دیکھا جا سکتا ہے۔ اکشے کمار کا اشتہار دیکھ کر مداحوں کو ان کے سسر راجیش کھنہ کی یاد آگئی۔بالی وڈ کے مایہ ناز اداکار راجیش کھنہ کی بیٹی ٹوئنکل کھنہ اکشے کمار کی اہلیہ ہیں۔ راجیش کھنہ نے فلم انڈسٹری کی سپر ہٹ فلوں میں کام کیا، ان کی مشہور زمانہ فلم ’باورچی‘ ہے۔ اس فلم میں راجیش کھنہ نے ایک باورچی کا کردار ادا کیا تھا۔اشتہار میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب اکشے کمار سودا سلف لے کر گھر میں داخل ہوتے ہیں تو ہر کوئی ان سے مزے مزے کے کھانوں کی فرمائش کرتا ہے جسے وہ خوش مزاجی سے قبول کرتے ہیں۔فلم ’باورچی‘ میں جب راجیش کھنہ کو کھانا بنانے کا کہا دیا جاتا ہے تو وہ یوں ہی خوشی خوشی اس کام کو سر انجام دیتے تھے۔اکشے کمار نے ’باورچی‘ سے متاثر ہوکر یہ اشتہار بنایا ہے۔اشتہار انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے اکشے کمار لکھتے ہیں کہ شاذ و نادر ہمیں زندگی میں اپنے معروف اداکاروں کا کردار ادا کرنے کا موقع میسر آتا ہے اور اس اشتہار کو کرتے ہوئے مجھے وہی خوشی محسوس ہوئی۔

 

 

 

 



  تازہ ترین   
مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج
سعودی عرب کی سلامتی کیلئے پُرعزم، حوثی ملیشیا حملے فوری بند کر دے: وزیراعظم
بہتر عوامی خدمات کیلئے ٹیکس وصولی، مالی وسائل کی فراہمی اور جوابدہی بدستور اہم چیلنجز
ٹرمپ پھر محروم، امن کا نوبیل انعام جنوبی افریقا کی خاتون وکیل کے نام
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر