متحدہ عرب امارات میں ڈرون اُڑانے پر اب جیل ہوگی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)متحدہ عرب امارات حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں ڈرونز اُڑانے پر جیل اور بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔عرب میڈیا کے مطابق حکومت نے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ ملک میں ڈرونز اُڑانے پر کم سے کم 6ماہ اور زیادہ سے زیادہ 5 سال جیل یا پھر ایک لاکھ درہم یعنی 48 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد جرمانہ عائد ہوگا۔حکومت امارات کے مطابق ملک میں گزشتہ ہفتے سے ڈرونزکے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔رپورٹس کے مطابق کھیلوں میں استعمال ہونے والے ڈرون پر بھی پابندی عائد ہے جبکہ حکام کاکہنا ہے کہ یہ فیصلہ عوام اور املاک دونوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے کیا گیا ہے۔امارات حکومت کی جانب سے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جن لوگوں کو کام، تجارتی، فلم بندی یا اشتہاری مقاصد کے لیے ڈرون کے استعمال کی ضرورت ہے انہیں اپنا کام کرنے کے لیے حکومت سے اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر