وولف بیری کھائیں، الزائیمر سے محفوظ رہیں

یجنگ(نیشنل ٹائمز): چین اور شمالی امریکہ میں عام پائی جانے والی ایک مرغوب نعمت وولف بیری یا گوجی بیری ہے جو ہزاروں برس سے کھائی جارہی ہے۔ اب معلوم ہوا ہے کہ یہ شوخ بیری الزائیمر اور دماغی انحطاط سے بھی بچاتی ہے۔چینی سائنسدانوں نے اس بیری سے الزائیمر سےبچانے کا پورا سائنسی طریقہ کار دریافت کیا ہے۔ اسے عام طور پر چینی کھانوں میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ خشک بیریاں اور ان کے سپلیمنٹ اب پاکستان میں بھی دستیاب ہیں۔ہم پہلے سے جانتے ہیں کہ گوجی بیری اینٹی آکسیڈنٹ خواص سے بھری ہوتی ہیں اور ری ایکٹو آکسیجن کے نقصانات کا ازالہ کرتی ہے۔ ری ایکٹو آکسیجن اسپیشیز امراضِ قلب، کینسر اور دماغی انحطاط کی وجہ بن سکتےہیں۔ایک صبرآزما تحقیق میں چینی اکادمی برائے سائنسِس کے ماہرین نے گوجی بیری کے اعصابی نظام کا سالماتی سطح پر جائزہ لیا ہے۔ سب سے پہلے انہیں سی ایلیگنز کیچووں پرآزمایا گیا ہے۔ سائنسداں یہ جان کر حیران رہ گئے کہ بیری کے اہم کیمیائی اجزا ایمی لوئڈ بی ٹا پروٹین کو ختم کرتے ہیں جو الزایئمر کی وجہ بن سکتےہیں۔ واضح رہے کہ یہ پروٹین دماغی خلیات سے چپک کر ان کی صلاحیت کو ماند کردیتا ہے۔یہ تمام تحقیقات ایف اے ایس ای بی جرنل میں شائع ہوئی ہیں۔ بنیادی طور پر یہ ری ایکٹو آکسیجن بننے سے روکتا ہے اور اس طرح ایمی لوئڈ بی ٹا پروٹین کی پیداوار کم ہوجاتی ہے۔ماہرین نے ان جین کا پتا بھی لگایا ہے جو بیری میں پائے جاتے ہیں اور مائٹوکونڈریائی پروٹین یعنی ایم ٹی یو پی آر کو سرگرم کرتےہیں۔ اس سے بی ٹا پروٹین کی پیداوار بہت حد تک کم ہوجاتی ہے۔ اس طرح بیری کے پورے نظام کو سمجھ کر الزائیمر کے علاج کی راہ ہموار ہوگی۔

 

 



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر