ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل

کوالا لمپور(نیشنل ٹائمز): ملائیشیا کے سابق وزیراعظم 96 سالہ مہاتیر محمد کو تشویشناک حالت میں دل کے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کو دل میں تکلیف کے باعث کوالالمپور میں قومی ادارہ برائے امراض قلب کے اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔96 سال کی عمر میں قابل رشک صحت کے حامل رہنما کی علالت کی خبر سن کر ہزاروں کی تعداد میں ان کے حامی اسپتال کے باہر جمع ہوگئے۔اسپتال کے ترجمان نے بتایا کہ سابق وزیراعظم کو سینے میں درد کی شکایت پر اسپتال لایا گیا اور کورونری کیئر یونٹ میں ان کا علاج جاری ہے۔اپنے سیاسی کیریئر میں 24 سال تک مختلف عہدوں پر خدمات انجام دینے والے مہاتیر محمد کی میڈیا ٹیم اور اسپتال انتظامیہ نے سابق وزیراعظم کی طبیعت کے بارے میں تاحال مکمل معلومات فراہم نہیں کی ہیں۔

 

 



  تازہ ترین   
بانی جیل نہیں کاٹ سکتے تو کوئی آسان کام کر لیں: آصف زرداری
خیبر: پولیس، ایلیٹ فورس اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک، 3 اہلکار شہید
محسن نقوی نے ہمیشہ کوشش کی بانی پی ٹی آئی کو رہائی مل جائے: علی امین گنڈا پور
آسٹرین چانسلر وزیراعظم شہباز شریف کی جرمن زبان میں کی گئی گفتگو پر حیران
بانی پی ٹی آئی کو ڈیل دی جا رہی ہے نہ ڈھیل، تمام باتیں قیاس آرائیاں ہیں: عطا تارڑ
صدر و وزیراعظم کی نئے چینی سال پر مبارکباد، پاک چین دوستی فولادی قرار
کراچی بڑی تباہی سے بچ گیا، سی ٹی ڈی سے مقابلہ، 4 دہشتگرد ہلاک، 2 اہلکار زخمی
باجوڑ میں مدرسے کے قریب خودکش دھماکا، 7 سیکیورٹی اہلکار شہید، متعدد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر