اننیا پانڈے نے خود کو باتھ روم میں بند رکھنے کی وجہ بتا دی

ممبئی(نیشنل ٹائمز): شاکون بترا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’گہرائیاں‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ فلم میں دیپیکا پڈوکون، اننیا پانڈے اور سدھانت چترویدی نظر آئیں گے۔’انڈیا ٹو ڈے‘ کے مطابق فلم کی ریلیز سے قبل فلمسازوں نے پریس کانفرنس کی جس میں اداکارہ اننیا پانڈے نے فلم کا اسکرپٹ سننے کے بعد اپنے ردِ عمل کے حوالے سے بتایا۔اننیا پانڈے نے کہا کہ جب ہدایت کار شاکون بترا نے مجھے فلم کا اسکرپٹ پڑھ کر سنایا تو میرے ہوش اڑ گئے، میں فوراً سے بھاگی اور باتھ روم میں گھس گئی، میں نے خود کو 20 منٹس تک باتھ روم میں بند رکھا، میں اس قدر ڈری ہوئی تھی کہ مجھے بےہوش ہو جانا تھا۔اداکارہ نے کہا کہ مجھے جھٹکا لگا کہ یہ پروجیکٹ خود چل کر میرے پاس آیا ہے، میں اس فلم کا حصہ ہونے پر بےحد خوش ہوئی۔پریس کانفرنس میں اننیا پانڈے نے مزید کہا کہ شاکون میری پسندیدہ فہرست میں شامل ہیں، مجھے یہ جان کر بھی حیرانی ہوئی تھی کہ شاکون بترا میرے ساتھ کام کرنے کے خواہاں ہیں، اس فلم میں کام کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔واضح رہے کہ فلم ’گہرائیاں‘ کو رواں ماہ کی 25 تاریخ کو او ٹی ٹی پلیٹ فار پر ریلیز کیا جائے گا۔



  تازہ ترین   
مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج
سعودی عرب کی سلامتی کیلئے پُرعزم، حوثی ملیشیا حملے فوری بند کر دے: وزیراعظم
بہتر عوامی خدمات کیلئے ٹیکس وصولی، مالی وسائل کی فراہمی اور جوابدہی بدستور اہم چیلنجز
ٹرمپ پھر محروم، امن کا نوبیل انعام جنوبی افریقا کی خاتون وکیل کے نام
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر