لاہور کی نئی انار کلی میں پراسرار دھماکہ، ایک شخص جاں بحق، کئی زخمی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) نئی انارکلی میں پراسرار دھماکے سے ایک بچے سمیت کم از کم 12 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے تین کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جبکہ ایک شخص کی ہلاکت کی بھی اطلاع ہے ۔ دھماکہ بینک کے نیچے ایک دکان میں سلنڈر پھٹنے سے ہوا جس کے نتیجے میں دکانوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے تاہم دنیا نیوز کا کہنا ہے کہ پان منڈی کے قریب ہونیوالہ دھماکہ ٹائم ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا، فارنزک ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ یہ تعین کیا جارہاہے کہ دھماکے میں کتنا بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ جیونیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہےکہ پلانٹڈ مواد سے دھماکہ کیا گیاجس کے نتیجے میں گڑھا پڑگیا۔سماء ٹی وی نے ایم ایس میو ہسپتال کے حوالے سے بتایا کہ زخمیوں کی تعداد زیادہ ہونے کا امکان ہے ، ریسکیو کی طرف سے زخمی منتقل کیے جارہے ہیں جبکہ زخمیوں کی دیکھ بھال کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ جیونیوز کی نمائندہ کا بتانا ہے کہ زخمیوں میں زیادہ تر وہاں پر ریڑھی لگانے والے لوگ شامل ہیں جبکہ مرنیوالے شخص کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ۔ ادھر نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی ۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر