ذیابطیس کے مریضوں کیلئے پھل کھانے کا بہترین وقت کونسا ہے؟

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ذیابیطس کے شکار افراد اکثر خوراک کا صحیح انتخاب کرنے کے لیے جدوجہد کرتے ہیں، ایسی غذاؤں کا چناؤ جو خون میں گلوکوز کی سطح کے ساتھ تباہی نہیں کرتے، ذیابیطس کے انتظام کے لیے ضروری ہے۔ شوگر لیول کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے کم GI (glycaemic index) والی غذاؤں کی سفارش کی جاتی ہے۔ سبز پتوں والی سبزیاں، پھلیاں، ڈیری اور گری دار میوے ایسی خوراک کی مثالیں ہیں۔کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ ذیابیطس کے مریضوں کو پھلوں کو چھوڑ دینا چاہیے؟ یوں تو پھلوں میں غذائیت اور فائبر کی بھرمار ہوتی ہے لیکن اگر آپ انہیں زیادہ کھاتے ہیں تو یہ آپ کے بلڈ شوگر کی سطح کو بھی بڑھا سکتے ہیں۔کیا آپ کو ہیموگلوبن کی کمی ہے؟ اگر ہاں تو ان غذاؤں کا استعمال کریںپھل کھانے اور صحت کے زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کرنے کی بات کرتے وقت کچھ اصولوں پر عمل کرنا بہترین طریقہ ہے۔اس حوالے سے ماہرین غذائیت کہتے ہیں کہ ذیابطیس کے مریض پھلوں کے انتخاب کے بارے میں ہوشیار رہیں اور یقینی بنائیں کہ آپ ان بنیادی اصولوں پر عمل کرتے ہیں۔ذیابیطس کے مریضوں کیلئے بہترین پھل:ذیابیطس کے شکار لوگوں کے لیے کچھ بہترین پھل سیب، ایوکاڈو، بلیک بیری، چیری، گریپ فروٹ، آڑو، ناشپاتی، بیر یا اسٹرابیری ہیں۔ ماہرین غذائیت کے مطابق، یہ کم چینی والے پھل ہیں۔ذیابیطس کے مریضوں کیلئے پھل کھانے کا بہترین وقت:ماہرین غذائیت کہتے ہیں کہ ذیابطیس کے مریضوں کے دوپہر 1 بجے سے 4 بجے کے درمیان پھل کھانے چاہیے کیونکہ اس وقت ہمارا نظام ہاضمہ بہتر طریقے سے کام کرتا ہے۔ماہر غذائیت کا یہ بھی کہنا ہے کہ ورزش سے پہلے یا بعد میں پھل کھانا ایک اچھا وقت ہے کیونکہ اس وقت ہمارا جسم اضافی کاربوہائیڈریٹ کو تیزی سے استعمال کر سکتا ہے۔ذیابیطس کے مریضوں کیلئے پھلوں کے فوائد:پھل فائبر اور وٹامنز سے بھرپور ہوتے ہیں جو ذیابیطس کے مریضوں کے لیے ضروری ہیں۔ماہرین غذائیت کا کہنا ہے کہ فائبر چینی کے جذب کو کم کرنے اور اس کی سطح کو کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس لیے جوس کی بجائے پورا پھل کھانے کا مشورہ دیا جاتا ہے تاکہ وٹامن اور فائبر ضائع نہ ہو۔



  تازہ ترین   
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کا قرض واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی سطح پر بڑھ رہی ہیں اس میں حکومت کا قصور نہیں: رانا ثنا
پنجاب کے تمام شہروں کے اندر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ فری کرنے کا اعلان
35 واں روز: پاسداران انقلاب نے امریکا کا ایک اور جدید ترین ایف 35 طیارہ مار گرایا
پٹرول و ڈیزل پر سبسڈی ختم، حکومت نے پٹرولیم لیوی 55 روپے فی لٹر بڑھا دی
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر