پاک-بینیلکس اوورسیز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی افتتاحی تقریب آج ہوگی

پاک-(نیشنل ٹائمز)بینیلکس اوورسیز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی افتتاحی تقریب آج یورپین پریس کلب برسلز میں منعقد ہورہی ہے، تقریب کا افتتاح بیلجیئم میں مقیم معروف کاروباری شخصیت شیخ طاہر کریں گے۔یہ تنظیم بینیلکس ممالک میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں نے قائم کی ہے۔ جس کا مقصد یورپین سرزمین پر اپنی موجودگی کے ذریعے یورپ اور پاکستان کی باہمی تجارت علمی و ٹیکنالوجی ٹرانسفر اور ثقافتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مختلف کاروباری افراد جاوید کوثر رانا، رؤف شیخ، سردار صدیق خان، حلال سرٹیفکیشن یورپ کے سابق سربراہ اقبال قریشی لیوون سے پرویز بیگ، اینٹورپن سے معروف کاروباری اور بیلجئین سینیٹ کے سابق امیدوار عرفان صابر، فلاندرن سوشلسٹ پارٹی کے امیدوار فخر عباس، حاجی آصف جمیل، معروف ہیومن رائٹس ایکٹیوسٹ، کشمیر کونسل ای یو کے چیئرمین علی رضا سید، برسلز کی سینٹرل میونسپل کمیون 1000 برسلز کے کونسلر ناصر چوہدری، گروسری کے معروف تاجر مرزا نصر، آندرلیخت کمیون سے کونسلر محمد عامر نعیم، تمباکو کے معروف تاجر جمال خان، خالد محمود، گوہر گروپ کے شکیل گوہر، اکیڈمیا سے ڈاکٹر عثمان علی، ڈاکٹر علی شیرازی، ڈاکٹر شاہد کاہلوں اور معروف خاتون سماجی کارکن اور کاروباری شخصیت روبینہ خان نے اس کوشش میں بھرپور ساتھ دینے اور یورپ اور پاکستان کے درمیان تجارتی و ثقافتی تعلقات کے لیے اس پلیٹ فارم کی تشکیل کو اہم اور وقت کی ضرورت قرار دیا۔یورپین پریس کلب میں ہونے والی یہ تقریب مقامی وقت کے مطابق آج شام 5 بجے منعقد ہوگی۔تقریب میں کورونا پابندیوں کے پیش نظر محدود تعداد میں افراد کو مدعو کیا گیا ہے، منتظمین نے شرکت نہ کر سکنے والے افراد سے معذرت کی ہے۔



  تازہ ترین   
بانی جیل نہیں کاٹ سکتے تو کوئی آسان کام کر لیں: آصف زرداری
خیبر: پولیس، ایلیٹ فورس اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک، 3 اہلکار شہید
محسن نقوی نے ہمیشہ کوشش کی بانی پی ٹی آئی کو رہائی مل جائے: علی امین گنڈا پور
آسٹرین چانسلر وزیراعظم شہباز شریف کی جرمن زبان میں کی گئی گفتگو پر حیران
بانی پی ٹی آئی کو ڈیل دی جا رہی ہے نہ ڈھیل، تمام باتیں قیاس آرائیاں ہیں: عطا تارڑ
صدر و وزیراعظم کی نئے چینی سال پر مبارکباد، پاک چین دوستی فولادی قرار
کراچی بڑی تباہی سے بچ گیا، سی ٹی ڈی سے مقابلہ، 4 دہشتگرد ہلاک، 2 اہلکار زخمی
باجوڑ میں مدرسے کے قریب خودکش دھماکا، 7 سیکیورٹی اہلکار شہید، متعدد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر