کسانوں کو دنیا کے مقابلے میں 5 گنا سستی یوریا کھاد دستیاب ہے، وزیراعظم

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیراعظم عمران خان نے دعویٰ سے کہا ہے کہ پاکستان میں کسانوں کو عالمی قیمتوں کے مقابلے میں 5 گنا سستی یوریا کھاد دستیاب ہے۔اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کھاد سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں ضلعی انتظامیہ کی مدد سے یوریا کی تقسیم کےلیے طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعظم نے کہا کہ کسانوں کو کنٹرول ریٹ پر یوریا کھاد کی دستیابی یقینی بنائی جائے گی، منافع خوری، اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف اقدامات کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے تین سالہ دور میں یوریا کھاد کی ریکارڈ پیداوار حاصل کی ہے، یوریا کھاد کی پیداوار 6 اعشاریہ1 ملین ٹن سے تجاوز کرگئی ہے۔عمران خان نے مزید کہا کہ 2018ء سے پہلے یوریا کھاد کی پیداوار 5 اعشاریہ 5 ملین ٹن سے تجاوز نہیں کرسکی، کسانوں کو عالمی قیمتوں کے مقابلے میں 5 گنا سستی یوریا کھاد دستیاب ہے۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر