بھارتی جنگی بحری جہاز میں دھماکا، 3 اہلکار ہلاک,10 زخمی

ممبئی(نیشنل ٹائمز): بھارتی جنگی بحری جہاز میں دھماکے سے 3اہلکار ہلاک اور10 زخمی ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی جنگی بحری جہاز میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں بھارتی بحریہ کے 3 اہلکار ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔ جہاز ممبئی میں لنگرانداز تھا۔بھارتی بحریہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ممبئی کے نیول ڈاکیارڈ میں لنگرانداز آئی این ایس رنویر کے ندرونی حصے میں دھماکا ہوا جس سے بحریہ کے3 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ دھماکے میں 10 اہلکارزخمی بھی ہوئے۔دھماکے سے جہاز کو کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کیلئے بورڈ قائم کردیا گیا ہے۔آئی این ایس رنویر 1986 میں بھارتی بحریہ کے بیڑے میں شامل ہوا تھا ۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار
پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر