کورونا وائرس، برطانیہ میں 438 افراد جان سے چلے گئے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)برطانیہ میں کورونا نے زندگیاں نگلنا شروع کردی ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 438 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔رپورٹس کے مطابق چوبیس فروری 2021 کے بعد اموات کی سب سے بلند شرح سامنے آگئی ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں تقریباً ایک لاکھ افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، روس میں مزید 31 ہزار افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔دوسری جانب آسٹریلیا میں ایک روز کے دوران کورونا کے ایک لاکھ سے زائد کیس سامنے آگئے۔ماہرین کے مطابق اومی کرون ویرینٹ ڈیلٹا ویرینٹ سے چار گنا زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے، اومی کرون کا مریض تین دن تک بیمار رہتا ہے جبکہ ڈیلٹا ویرینٹ کا مریض چار دن تک وائرس کی لپیٹ میں رہتا ہے۔دونوں ویرئنٹس میں تیز بخار، سر درد، نزلہ اور جسم میں درد ہوتا ہے، اومی کرون کے مریض کو خشک کھانسی ہوتی ہے۔ڈیلٹا ویرِینٹ میں مریض کو سانس کی تکلیف کا سامنا رہتا ہے، اومی کرون میں گلے میں خراش جبکہ ڈیلٹا میں گلے میں درد ہوتا ہے۔ڈیلٹا ویرینٹ میں سونگھنے اور چکھنے کی حس ختم ہوجاتی ہے،اومی کرون میں شدید بیمار ہونے کے امکانات 70 فیصد تک کم جبکہ اسپتال جانے کے امکانات 80 فیصد کم ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر