لارا دتہ نے اکشے کمار اور سلمان خان کی دلچسپ عادتیں بتا دیں

ممبئی(نیشنل ٹائمز): بالی وڈ اداکارہ لارا دتہ نے اکشے کمار، سلمان خان اور سنجے دت کی وہ دلچسپ عادتیں بتا دیں جو ان کے چاہنے والوں کو شاہد معلوم نہ ہوں۔لارا دتہ نے ویب شو ’کون بنے گی شیکھر واتی‘ کے پروموشن انٹرویو میں کہا کہ مجھ سے اکثر میرے ساتھی اداکاروں کی ان دلچسپ عادتوں کے بارے میں سوال کیا جاتا ہے جو سالوں سے نہیں بدل سکیں۔اداکارہ نے بتایا کہ سلمان خان وہ واحد اداکار ہیں جو آدھی رات کو نیند سے جاگ کر بیٹھ جاتے ہیں، انہیں اکثر رات میں فون آتے رہتے ہیں۔لارا دتہ نے کہا کہ اکشے کمار صبح ہونے قبل ہی اٹھا جاتے ہیں، میرے خیال سے اتنا جلدی تو کوئی بھی نہیں اٹھتا ہوگا۔سنجے دت کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وہ بہت شرمیلے ہیں اور وہ لوگوں سے زیادہ میل جول نہیں رکھتے، اتنے بڑے اسٹار کی یہ عادت اب بھی برقرار ہے۔لارا دتہ نے 2003ء میں اکشے کمار کے ساتھ فلم ’انداز‘ سے اپنے کیئریئر کی شروعات کی۔ انہوں نے 2005ء میں فلم ’نو انٹری‘ میں سلمان خان کے ساتھ اداکاری کی۔ لارا دتہ کو آخری بار فلم ’بیل باٹم‘ میں سابق بھارتی وزیر اعظم اندرا گاندھی کا کردار ادا کرتے ہوئے دیکھا گیا۔



  تازہ ترین   
ایران اور امریکا کو جنگ بندی کیلئے جامع منصوبہ ’اسلام آباد اکارڈ‘ موصول ہو گیا: برطانوی میڈیا
بچت کیلئے ماحول دوست گاڑیوں کے استعمال کو فروغ دینا ہوگا: وزیراعظم
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
مودی کی اسرائیل پالیسی ’امبانی۔ایپسٹین‘ کے زیرِ اثر تشکیل پائی: نیویارک ٹائمز
ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سربراہ نے ٹرمپ کی دھمکیوں کو نفرت انگیز قرار دیدیا
امریکا، ایران اور ثالثوں کی ممکنہ 45 روزہ جنگ بندی کی شرائط پر بات چیت
وزیراعظم کا اماراتی بندرگاہ پر حملے میں پاکستانی شہریوں کے زخمی پر اظہارِ تشویش
دوسروں کو دھمکانے والا خود پتھر کے زمانے میں پھنسا ہوا ہے: ایرانی نائب صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر