ایف آئی اے کا کرپٹو کرنسی کی لین دین کرنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز): وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے کرپٹو کرنسی کا لین دین کرنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ کیا ہے جبکہ 1600 ویب سائٹس کو بند کرنے کے لیے پی ٹی اے کو خط لکھ دیا۔ ایف آئی اے کی جانب سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو بھیجے جانے والے خط میں کہا گیا ہے کہ کرپٹوکرنسی منی لانڈرنگ کا بھی آلہ کار ہے۔ایف آئی اے کی جانب سے کرپٹو کرنسی کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن جلد شروع ہونے کا امکان ہے جس میں ملک بھر سے گرفتاریاں متوقع ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے پاکستان ميں کرپٹو اور ڈيجيٹل کرنسی کا کام کرنے والوں کی فہرستيں مرتب کرنا شروع کردی ہیں۔ایف آئی اے کی جانب سے کرپٹوکرنسی اور ڈيجيٹل کرنسی کا کام کرنےوالی سائٹس کے خلاف پی ٹی اے بھیجے گئے مراسلے میں 1600 اُن ویب سائٹس کی نشاندہی کی گئی ہے جن کے ذریعے کرپٹو اور ڈیجیٹل کرنسی کا لین دین جاری ہےایف آئی اے نے پی ٹی اے سے ان ویب سائٹس کو بند کرنے کی سفارش کی اور ملوث افراد کے خلاف کارروائی کے لیے بھی پی ٹی اے سے مدد مانگی ہے۔فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے اپنے خط میں لکھا کہ کرپٹو اور ڈيجيٹل کرنسی فراڈ ميں اب تک شہریوں سے کروڑوں ڈالرز کا غبن ہوچکا ہے، اسٹيٹ بينک نے 2018 سے کرپٹو کرنسی کو پاکستان ميں غير قانونی قرار دے رکھا ہے۔دوسری جانب ايف آئی اے سائبرکرائم نے کرپٹوکرنسی اور ڈيجيٹل کرنسی کا کام کرنے والوں کے خلاف پی ٹی اے کے ساتھ مل کر کارروائی شروع کردی ہے۔



  تازہ ترین   
ایران کے جوابی حملے، امریکی اینٹی ڈرون اور ارلی وارننگ ریڈار سسٹم تباہ، لڑاکا طیاروں کا عملہ بھی نشانہ بن گیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 2 سے 3 ہفتوں میں ایران جنگ سے نکلنے کا اعلان
ایران کے ساتھ جاری جنگ میں غیر جانبدار رہنے کیلئے پرعزم ہیں، شامی صدر
امریکی ایف 35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ نے بحفاظت ایجیکٹ کر لیا
روسی و اماراتی صدور کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار
روسی ملٹری ٹرانسپورٹ طیارہ کریمیا میں گر کر تباہ، 29 فوجی ہلاک
ایران نے خلیجی ممالک پر 6 ہزار سے زائد راکٹ اور میزائل حملے کئے: عرب میڈیا
ایران عوام کی نظروں سے دور ایٹمی توانائی پر کام کر رہا تھا، امریکی وزیر خارجہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر