ابوظبی پر ڈرون حملوں کے بعد سعودی اتحاد کی یمن میں بمباری، 20 افراد ہلاک

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ابوظبی پر ڈرون حملوں کے بعد سعودی اتحاد نے یمن کے دارالحکومت صنعاء پر بمباری کی جس کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد ہلاک ہوگئے۔گزشتہ روز متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی کے دو مقامات پر مشتبہ ڈرون حملوں اور آگ لگنے سے ایک پاکستانی سمیت 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔ابوظبی پر ڈرون حملوں کے بعد گزشتہ شب سعودی اتحاد نے یمن کے دارالحکومت صنعاء پر بمباری کی جس کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد ہلاک ہوگئے۔خبرایجنسی کےمطابق طبی ذرائع اور عینی شاہدین کا کہناہےکہ سعودی فضائی حملے میں حوثی باغیوں کے سابق فوجی عہدیدار کے گھر کو نشانہ بنایاگیا۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ 2019 کے بعد سے یہ سعودی اتحاد کے تباہ کن حملے ہیں جن میں ہلاکتوں کے ساتھ ساتھ متعدد گھر بھی تباہ ہوئے۔دوسری جانب متحدہ عرب امارات نے مشتبہ ڈرون حملوں پر ردعمل میں کہا ہے کہ دہشت گرد حملوں کا جواب دینے کا حق رکھتےہیں۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر