اسلام آباد میں پولیس ناکے پر حملہ، ایک اہلکار شہید، دو حملہ آور ہلاک

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اسلام آباد میں پولیس ناکے پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک اہلکار جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانہ کراچی کمپنی کے علاقے میں جیلانیہ چوک ناکے پر پولیس اہلکار معمول کی چیکنگ پر مامور تھے، اس دوران موٹرسائیکل پر سوار دو دہشت گردوں نے پولیس اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس میں ہیڈ کانسٹیبل منور شہید، جب کہ امین اور راشد زخمی ہو گئے۔پولیس کی جوابی فائرنگ سے دونوں موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ہلاک حملہ آوروں کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی تاہم اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔بعد ازاں آئی جی اسلام آباد احسن یونس نے پمز اسپتال میں زیر علاج پولیس اہلکاروں کی عیادت کی۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر