پوپ فرانسس کی میوزک شاپ جانے کی تصدیق

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کے ویٹی کن میں خفیہ طور پر ایک میوزک شاپ میں جانے کی تصد یق کردی گئی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق منگل کے روز پوپ فرانسس ایک میوزک شاپ میں گئے، جب وہ باہر آئے تو مقامی صحافی جیویر ماٹینز نے موبائل سے ان کی ویڈیو بناکر ٹوئٹر پر پوسٹ کردی۔پوپ فرانسس نے کہا ہے کہ جیویر ماٹینز بطور صحافی اپنا کام کررہے تھے، انہوں نے اپنی بدقسمتی کا اظہار کرتے ہوئے صحافی کو ایک خط کے ذریعے مبارکباد بھی دی۔انہوں نے خط میں مزید لکھا کہ میں اس بات سے انکار نہیں کروں گا کہ یہ بدقسمتی ہے کہ تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے بعد مجھے ایک صحافی نے دیکھ لیا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پوپ بننے کے بعد جس چیز کی کمی محسوس کرتا ہوں یہ ہے کہ میں سڑکوں پر عام آدمی کی طرح گھوم نہیں سکتا جیسا کہ میں پہلے گھومتا تھا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جس میوزک شاپ پر پوپ فرانسس گئے تھے اس کے مالک نے بھی ان کے آنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فرانسس شام 7 بجے کے قریب شاپ پر غیر اعلانیہ طور پر پہنچے تھے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر