ہری مرچ میں وٹامن سی پایا جاتا ہے؟

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وٹامن سی ایک ضروری غذائیت ہے جو مجموعی صحت کو برقرار رکھنے اور اندر سے ہماری پرورش میں مدد کرتا ہے۔ یہ نہ صرف ایک بہترین اینٹی آکسیڈنٹ ہے بلکہ صحت مند ہاضمہ اور میٹابولزم کو برقرار رکھنے میں بھی مدد کرتا ہے۔ وٹامن سی صحت مند اور چمکدار جلد کو فروغ دیتا ہے۔ سب سے بڑھ کر، جب سے وبائی بیماری شروع ہوئی ہے مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے میں وٹامن سی کے کردار کی بڑی حد تک وکالت کی جاتی رہی ہے۔ اوٹاگو یونیورسٹی کے ایک محقق نے دعویٰ کیا ہے کہ وٹامن سی شدید کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج میں بھی مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ یہ نتائج جریدے ’نیوٹریئنٹس‘ میں شائع ہوئے۔سردیوں میں کیسی غذا کا استعمال کرنا چاہیئے؟اگرچہ مارکیٹ میں وٹامن سی کے متعدد سپلیمنٹس دستیاب ہیں لیکن ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ طویل عرصے تک فوائد سے لطف اندوز ہونے کے لیے غذائی اجزاء کو خوراک کی شکل میں شامل کیا جائے۔یہاں ماہرین آپ کو وٹامن سی کے کچھ قدرتی ذرائع کے بارے میں بتا رہے ہیں جن کی مدد سے آپ وٹامن سی کی مناسب مقدار حاصل کر سکتے ہیں۔ آئیے اُن غذاؤں پر ایک نظر ڈالتے ہیں:وٹامن سی کے قدرتی ذرائع:ہری مرچ میں وٹامن سی پایا جاتا ہے؟نارنجی:نارنجی وٹامن سی کے بہترین غذائی ذرائع کے طور پر پہچانی جاتی ہے۔ ایک مطالعے کے مطابق، 100 گرام نارنجی میں 53 ملی گرام وٹامن سی ہوتا ہے۔ ماہرین غذائیت کا کہنا ہے کہ اگر اس پھل کو اپنی خوراک میں شامل کرلیا جائے تو جسم سے وٹامن سی کی کمی دور ہوجائے گی۔کیوی:ماہرین غذائیت کا کہنا ہے کہ ایک چھوٹی کیوی 60mg (ascorbic acid) فراہم کرتی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ روزانہ صرف ایک کیوی کھانے سے ہمارے مطلوبہ وٹامن سی کی سطح کو برقرار رکھنے میں مدد مل سکتی ہے۔ہری مرچ:ماہر ین غذائیت کے مطابق، ہری مرچ میں 109 ملی گرام وٹامن سی ہوتا ہے۔ لہٰذا اگلی بار اس مرچ کو اپنی پلیٹ سے پھینکنے سے پہلے سوچ لیں کیونکہ آدھی ہری مرچ آپ کے جسم کو وٹامن سی کی مناسب مقدار فراہم کر سکتی ہے۔کیا آپ کو ہیموگلوبن کی کمی ہے؟ اگر ہاں تو ان غذاؤں کا استعمال کریںاسٹرابیری:ہمیں صرف سُرخ، رسیلی اسٹرابیری پسند ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس پھل کے پاس اچھے ذائقے کے علاوہ اور بھی بہت کچھ ہے؟ ماہر ین غذائیت کا کہنا ہے کہ اسٹرابیری کا صرف ایک پیالہ 98 ملی گرام وٹامن سی فراہم کرتا ہے۔بروکلی:بروکلی جسے ’شاخ گوبھی‘ بھی کہا جاتا ہے، یہ سبزی سرطان سے بچاؤ اور فائبر کے ساتھ ساتھ وٹامن سی سے بھی مالا مال ہے۔ ایک بروکلی میں اوسطاً ’130ایم جی‘ تک وٹامن سی پایا جاتا ہے۔



  تازہ ترین   
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ
35 واں روز: امریکا اسرائیل کی تہران، کرج، قم، تبریز اور بندر عباس پر بمباری
بنوں: تھانہ ڈومیل پر خوارج کا خود کش حملہ ناکام، بچے، خواتین سمیت 5 افراد شہید
امریکی آرمی چیف جنرل رینڈی جارج کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا
انتونیو گوتریس کا امریکا و اسرائیل سے ایران جنگ فوری روکنے کا مطالبہ
پیٹرول 137 اور ڈیزل 184 روپے مہنگا، ملکی تاریخ کا بڑا ترین اضافہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر