چینی شہری کو سست انٹرنیٹ کی وجہ سے نیٹ کیفے میں آگ لگانا مہنگا پڑ گیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) چین میں ایک شخص کو سست انٹرنیٹ کی وجہ سے نیٹ کیفے میں موجود آلات کو غصے میں آکر آگ لگانے کے جرم میں 7سال قید کی سزا سنا دی گئی ۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کی ایک مقامی عدالت کی جانب سے پیر کے روز ایک بیان میں کہا گیا کہ لین نامی شخص گزشتہ جون میں چین کے جنوبی صوبے گوانگسی کے ایک انٹرنیٹ کیفے میں موجود تھا لیکن وہاں انٹرنیٹ کنکشن سست ہونے کی وجہ سے اسے غصہ آگیا۔ سست انٹر نیٹ کی وجہ سے اس شخص نے غصے میں آکر نیٹ کیفے میں موجود آپٹیکل فائبر نیٹ ورک کیبلز باکس کو اپنے لائٹر کی مدد سے آگ لگادی۔لہٰذا آگ لگنے کی وجہ سے تقریباً 4ہزار گھراور دفاتربشمول ایک سرکاری اسپتال 28 سے 50 گھنٹے تک انٹرنیٹ سے محروم رہے۔سینکسی کی عدالت کے مطابق واقعے کے بعد پبلک سکیورٹی اہلکاروں نے لین کے جرم کا آلہ لائٹر کو قبضے میں لے لیا جبکہ بعد میں اب اسے عوامی ٹیلی کمیونیکیشن کی سہولیات کو تباہ کرنے کے جرم میں 7 سال قید کی سزا سنادی گئی ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر