وزیر اعظم عمران خان بیجنگ اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیرِاعظم عمران خان نے کچھ بڑے مغربی ممالک کی جانب سے سفارتی طور پر بائیکاٹ کے باوجود بھی بیجنگ اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایسے موقع پر پاکستانی وزیر اعظم کی موجودگی بہت اہمیت کی حامل ہو گی کہ جب کئی بڑے مغربی ممالک نے اس میگا ایونٹ کا بائیکاٹ کیا ہوا ہے۔اس تقریب کا سفارتی طور پر بائیکاٹ کرنے والے ممالک میں امریکا، برطانیہ، آسٹریلیا، اور کینیڈا شامل ہیں جبکہ شمالی کوریا اس نے وبائی مرض کا حوالہ دیتے ہوئے اس ایونٹ میں شرکت کرنے سے انکار کردیا ہے۔ مغربی ممالک نے بیجنگ اولمپکس کا سفارتی طور پر بائیکاٹ چین کے علاقے اویغور اور تبت میں اقلیتوں کے ساتھ برے سلوک کی وجہ سے کیا ہے۔ان ممالک کے علاوہ ہیومن رائٹس واچ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کینتھ روتھ نے بھی مغربی ممالک کے ساتھ بیجنگ اولمپکس کےسفارتی بائیکاٹ میں شامل ہونے پر زور دیا ہے۔ ہیومن رائٹس واچ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کینتھ روتھ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ چین اس میگا ایونٹ کا استعمال ملک میں ہونے والی انسانی حقوق کی پامالی کو چھپانے کے لیے کر رہا ہے۔چین کی وزارت خارجہ نے ہیومن رائٹس واچ کی جانب سے دیے گئےاس بیان کو تعصبانہ قرار دے دیا ہے۔دوسری جانب پاکستانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار احمد نے اپنی پریس بریفنگ کے دوران دورۂ چین کے حوالے بات کرتے ہوئےکہا ہے کہ وزیراعظم کے دورے کے دوران اسلام آباد اور بیجنگ کے حکام دیگر امور کے علاوہ چین پاکستان اقتصادی راہداری پر بھی بات چیت کریں گے۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر