کم میک اپ کرنے کے مشورے پر جنت مرزا کا ایمن خان کو جواب

کراچی(نیشنل ٹائمز): معروف پاکستانی ٹک ٹاکر جنت مرزا کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ غصے میں لوگوں کو اپنے کام سے کام رکھنے کامشورہ دیتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔چند دن پہلے ایمن خان کے حال ہی میں دئیے گئے انٹرویو کا ایک مختصر ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا جس میں میزبان نے ان سے سوال پوچھا تھا کہ آپ ٹک ٹاکر جنت مرزا کو کیا مشورہ دیں گی؟ ایمن خان نے فوراً جواب دیا تھا ’’جنت کم میک اپ کیا کرو‘‘۔ایمن خان کی یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ٹک ٹاکر جنت مرزا نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ کسی کا بھی نام لیے بغیر کہہ رہی ہیں کہ آپ کو کسی کی بھی زندگی میں دخل اندازی کرنے کا کیا حق ہے؟اس ویڈیو کے ساتھ جنت نے کیپشن لکھا ’’جب کوئی اپنے چہرے پر بہت زیادہ میک اپ اور سرجری کروانے کے بعد آپ کو کہے کہ میک اپ نہ کرو‘‘۔جنت مرزا نے ویڈیو میں کہیں بھی ایمن خان کا نام تو نہیں لیا تاہم سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ خاموش پیغام ایمن خان کو ہی دیا ہے۔



  تازہ ترین   
مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج
سعودی عرب کی سلامتی کیلئے پُرعزم، حوثی ملیشیا حملے فوری بند کر دے: وزیراعظم
بہتر عوامی خدمات کیلئے ٹیکس وصولی، مالی وسائل کی فراہمی اور جوابدہی بدستور اہم چیلنجز
ٹرمپ پھر محروم، امن کا نوبیل انعام جنوبی افریقا کی خاتون وکیل کے نام
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر