مودی سرکار کو دھچکا؛ 2 وزراء سمیت 5 ارکان اسمبلی کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

نئی دہلی:(نیشنل ٹائمز) بھارتی ریاست اترپردیش میں 24 گھنٹوں میں دوسرے وزیر نے بھی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش کے 11 اضلاع کی 58 نشستوں پر انتخابات 10 فروری کو ہونے جا رہے ہیں تاہم اس سے قبل ہی ارکان اسمبلی کی ایک پارٹی سے دوسری پارٹی میں جانے اور روٹھنے منانے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مودی سرکار کی نفرت آمیز، متعصبانہ اور اقلیت مخالف پالیسیوں کے باعث دو وزرا اور 3 ارکان اسمبلی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرچکے ہیں۔تازہ استعفیٰ ریاست اترپردیش کے وزیر سوامی پرساد موریا کا آیا ہے جنھوں نے وزارت اور پارٹی چھوڑ کر سماج وادی پارٹی میں شمولیت حاصل کرلی اور بی جے پی پر دلتوں کو نظرانداز کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔قبل ازیں حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے ارکان اسمبلی روشن لال ورما، بریجیش پراجاپتی اور بھگوتی ساگر نے پارٹی سے اپنی راہیں جدا کرلی ہیں۔حکمراں جماعت کے مستعفی ارکان نے اپنے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ پر اقلیتوں کے خلاف زہریلی تقریریں کرنے اور انھیں نظرانداز کرنے کا الزام بھی عائد کیا ہے۔واضح رہے کہ بھارت میں گجرات کے قصاب نریندر مودی کے برسراقتدار آنے کے بعد سے اقلیتوں پر عرصہ حیات تنگ کردیا گیا ہے اور گاؤ ماتا کی حفاظت کے نام اقلیتوں کو قتل کردینا عام بات ہوگئی ہے۔



  تازہ ترین   
ایران امریکا معاہدہ: وزیرِ اعظم نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر بطور ثالث دستخط کر دیئے
امریکا اور ایران کے درمیان 14 نکاتی ’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ پر دستخط، فوری نفاذ
حکومت کی پیپلزپارٹی کو کابینہ میں شمولیت کی دعوت، بلاول کو اہم وزارت ملنے کا امکان
امریکا، ایران مفاہمتی یادداشت پر دستخط تاریخی پیشرفت ہے: بلاول بھٹو زرداری
اسرائیل کی لبنان میں موجودگی معاہدے کی خلاف ورزی ہوگی: ایران
ٹرمپ اور پزشکیان نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیئے: وزیراعظم کی توثیق
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم کو قاتل کہہ دیا
نفرت پر مبنی بیانیوں، تعصب اور اشتعال انگیزی کا ملکر مقابلہ کرنا ہوگا: صدر مملکت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر