یاسر حسین کو اپنی شادی کے دن کیوں یاد آگئے؟

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)کامیڈین اداکار یاسر حسین کو ہر طرف شادیاں دیکھ کر اپنی شادی کے دن بھی یاد آنے لگے۔یاسر حسین نے انسٹاگرام پر اقراء عزیز کے ساتھ شادی کی ایک تصویر شیئر کی اور کہا کہ ماشاءااللّٰہ ہر طرف شادیوں کی خوبصورت تصویریں دیکھ کر مجے اپنی شادی یاد آگئی۔انہوں نے اپنے منہ سے اپنی ہی تعریف بھی کی اور ساس کے لیے لکھا کہ ’میں بس آنٹی کی قسمت پر رشک کرتا ہوں جنہیں ایسا قابل داماد ملا۔‘صبا قمر جتنی خود مضبوط ہے اتنے ہی مضبوط مرد کی حقدار ہے: یاسر حسین یاد رہے کہ اقراء اور یاسر دسمبر 2019 میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، جوڑے نے گزشتہ برس جولائی میں بیٹے کبیر حسین کو اپنی فیملی میں خوش آمدید کہا۔یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ آج کل شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شادیاں کررہے ہیں اور شادی کی تقاریب کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔صبور علی اور علی انصاری، اویس خان اور مریم انصاری، اریبہ حبیب سعدین شیخ سے حال ہی میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی آج رات ایران میں بڑی کارروائی کی دھمکی، تیل تنصیبات پر قبضے کا عندیہ
قومی اقتصادی سروے پیش، حکومت اہم معاشی اہداف کے حصول میں ناکام
لیڈر کی رہائی کیلئے احتجاج کریں مگر اداروں کو نشانہ نہ بنائیں: خواجہ آصف
بھارت کی پانی روکنے کی کوشش کے دور رس نتائج نکلیں گے: دفتر خارجہ
بجٹ کل 3 بجے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا: طارق فضل چودھری
ایران کے بحرین، اردن اور کویت میں امریکی اہداف پر حملے، آبنائے ہرمز بند
ایرانی رہنماؤں نے درخواست کر دی، بمباری جلد روک دی جائیگی: امریکی صدر کا دعویٰ
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا عالمی برادری سے فلسطینیوں کی نسل کشی پر کارروائی کا مطالبہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر