جاپان کا ملک میں امریکی اڈوں کے اخراجات کے معاہدے پر دستخط

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)جاپان نے ملک میں امریکی اڈوں کے اخراجات کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں. اطلاعات کے مطابق جاپان اور امریکہ نے ملک میں امریکی افواج کی میزبانی کے لئے ٹوکیو کی جانب سے ادا کیے جانے والے اخراجات کو پانچ سال کے لیے مجموعی طور پر10 کھرب 55 ارب ین یعنی تقریباً 9 ارب 10 کروڑ ڈالر تک بڑھانے کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔جاپان کے وزیر خارجہ ہایاشی یوشی ماسا اور جاپان میں امریکی ناظم الامور ریمنڈ گرین نے معاہدے پر دستخط کیے۔ موجودہ معاہدہ مارچ کے آخر میں ختم ہو جائے گا۔ دونوں ممالک نے اتفاق کیا کہ جاپان اپریل میں شروع ہونے والے مالی سال سے پانچ سال کی مدت کے دوران تقریباً 1 ارب 80 کروڑ ڈالر سالانہ ادا کرے گا۔ مالی سال 2021 کی نسبت سالانہ اوسط اضافہ 8 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کے لگ بھگ ہو گا۔یہ معاہدہ جاپان کے ذمے واجب الاد اخراجات کی بنیاد کے طور پر کام کرتا ہے جس میں یوٹیلیٹیز پر اٹھنے والے اخراجات اور امریکی تنصیبات میں ملازمین کی تنخواہوں کے ساتھ ساتھ امریکی فوجی مشقوں کی منتقلی کے اخراجات شامل ہیں۔ دونوں ممالک سہولیات کے بلوں کی مد میں جاپان کے اخراجات میں بتدریج کمی کرتے ہوئے جاپان اور امریکہ کی مشترکہ مشقوں کے لئے نئے اخراجات کو شامل کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے لیے حکومت جاپان ان اخراجات کو ’’اتحاد مستحکم کرنے کا بجٹ‘‘ قرار دے رہی ہے۔



  تازہ ترین   
بانی پی ٹی آئی کو ڈیل دی جا رہی ہے نہ ڈھیل، تمام باتیں قیاس آرائیاں ہیں: عطا تارڑ
خیبر: پولیس، ایلیٹ فورس اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک، 3 اہلکار شہید
صدر و وزیراعظم کی نئے چینی سال پر مبارکباد، پاک چین دوستی فولادی قرار
کراچی بڑی تباہی سے بچ گیا، سی ٹی ڈی سے مقابلہ، 4 دہشتگرد ہلاک، 2 اہلکار زخمی
باجوڑ میں مدرسے کے قریب خودکش دھماکا، 7 سیکیورٹی اہلکار شہید، متعدد زخمی
متحدہ عرب امارات کا تحفظ اور استحکام پاکستان کی سلامتی کا ناگزیر حصہ ہے: فیلڈ مارشل
وزیراعظم ویانا میں آسٹرین چانسلری پہنچ گئے، پرتپاک استقبال، گارڈ آف آنر پیش
عمران خان کی ایک آنکھ کی بینائی عینک لگا کر 70 فیصد ہے: اعظم نذیر تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر