ہمایوں سعید کو’ ‘دی کراؤن” میںکس نے کاسٹ کرایا؟ نام جان کر آپ کو بھی حیرت کا شدید جھٹکا لگے گا

لندن (نیشنل ٹائمز)پاکستانی فلم اسٹار ہمایوں سعید نیٹ فلکس سیریز ‘دی کراؤن’ کے پانچویں سیزن میں لیڈی ڈیانا کے محبوب کا کردار نبھائیں گے۔اس خوشخبری پر جہاں شوبز ستارے خوشی کا اظہار کررہے ہیں اور ہمایوں سعید کو مبارکبادیں موصول ہورہی ہیں ، ایسے میں سکینہ سموں نے سوشل میڈیاپر اعتراضات کے پہاڑ کھڑے کر دیے ہیں۔سکینہ سموں کے ٹوئٹ پر ہی ایک صارف نے جمائما گولڈ اسمتھ کو ہمایوں سعید کو کاسٹ کیے جانے کا کریڈٹ دیتے ہوئے کہا کہ ‘شاید ہمایوں کو منتخب کرنے کا کریڈٹ جمائما خان کو جاتا ہے کیونکہ وہ پانچویں سیزن کے لیے کہانیمرتب کرنے والوں میں شامل ہیں۔یاد رہے کہ جمائما نے گزشتہ برس اعلان کیا تھا کہ انہوں نے ڈیانا کی کہانی کی غلط تصویر کشی پر ایمی جیتنے والے شو سے تعلقات منقطع کر لیے ہیں۔صارف کے ٹوئٹ پر سکینہ سموں نے کہا کہ ‘ مجھے نہیں لگتا کہ اس کا کوئی کریڈٹ جاتا ہے، انہوں نے اس خاص کردار کے لیے کم از کم 4 دیگر پاکستانی اداکاروں کا بھی آڈیشن کیا ہوگا۔ یہ عام آڈیشن کا عمل ہے۔ خیال رہے کہ اداکار ہمایوں سعید ‘دی کرائون’ کے پانچویں سیزن میں برطانوی شہزادی کے مقابل ایک پاکستانی سرجن کا کردار ادا کریں گے۔خیال رہے کہ شاہی خاندان پر بنے ڈرامہ میں ایک طرف شہزادی ڈیانا اور شہزادہ چارلس کی شادی اور اس کے اختتام کو موضوع بنایا گیا ہے وہیں 1997 میں کار حادثے میں شہزادی ڈیانا کی موت کو بھی موضوع بنایا گیا ہے۔ڈاکٹر حسنات خان کو ایک حادثے میں اپنے مصری دوست کے ساتھ ہلاک ہو جانے والی برطانوی شہزادی ڈیانا کی ‘حقیقی محبت’ قرار دیا جاتا ہے، جنہیں وہ ‘مسٹر ونڈرفل’ کے نام سے پکارتی تھیں۔



  تازہ ترین   
امریکا، ایران اور ثالثوں کی ممکنہ 45 روزہ جنگ بندی کی شرائط پر بات چیت
وزیراعظم کا اماراتی بندرگاہ پر حملے میں پاکستانی شہریوں کے زخمی پر اظہارِ تشویش
دوسروں کو دھمکانے والا خود پتھر کے زمانے میں پھنسا ہوا ہے: ایرانی نائب صدر
ایران نے ہمارے حملوں کا جواب دیا تو بھاری قیمت چکانا پڑے گی، اسرائلی وزیر دفاع
روسی و ایرانی وزرائے خارجہ کا رابطہ، سفارتی کوششوں کی راہ ہموار کرنے کا عزم
اسرائیلی جارحیت سے 6 بچوں سمیت 24 ایرانی شہید، جوابی حملے میں 25 امریکی فوجی ہلاک
ٹرمپ خطے کو لامحدود جنگ میں دھکیل رہے،عالمی برادری کردار ادا کرے: ایرانی مشن
امریکی اسرائیلی تنصیبات نشانہ، 8 طیارے تباہ کر دیئے: ایران، جہنم کی آگ برسائیں گے:امریکا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر