وزیرِ اعظم عمران خان کو نا اہل قرار دینے کی درخواست خارج

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیرِ اعظم عمران خان کو بطور رکنِ اسمبلی نا اہل قرار دینے کی درخواست خارج کر دی۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللّٰہ نے درخواست ناقابلِ سماعت قرار دے کر خارج کی۔شہری فدا اللّٰہ کی جانب سے وزیرِ اعظم عمران خان کو نااہل قرار دینے کی درخواست دائر کی گئی تھی۔درخواست گزار فدا اللّٰہ نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے سینیٹ الیکشن کے دوران بیان دیا کہ 16 ایم این ایز فروخت ہوئے۔درخواست گزار فدا اللّٰہ کا اپنی درخواست میں یہ بھی کہنا تھاکہ وفاقی وزیر شیخ رشید نے اس کی تصدیق کی اور کہا کہ ان کے خلاف کارروائی نہیں کر سکتے۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللّٰہ نے درخواست خارج کرتے ہوئے حکم دیا کہ اپنے حلقے کے ایم این اے سے کہیں کہ وہ اس سے متعلق پٹیشن دائر کریں۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر