مشرقِ وسطیٰ کے ملک قبرص میں کورونا وائرس کی نئی قسم سامنے آنے کا انکشاف ہوا ہے۔

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) غیر ملکی میڈیا کے مطابق کورونا وائرس کی بھارتی قسم ڈیلٹا اور جنوبی افریقی قسم اومی کرون کے بعد اب ایک اور نئے ویرینٹ کے سامنے آنے کا انکشاف ہوا ہے اور اس بار قبرص کے سائنسی ماہرین نے نئی قسم کی موجودگی کا دعویٰ کیا ہے۔قبرص بائیولوجیکل سائنس کے پروفیسر کوسٹرکس نے کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ سارس کووڈ 2 کی نئی قسم کا دعویٰ کیا ہے جو ڈیلٹا اور اومی کرون کی ایک مشترکہ قسم ہے۔امریکا اور یورپ میں اومی کرون سے کورونا کیسز کا سیلاب آگیایونیورسٹی آف قبرص سے تعلق رکھنے والے لیبارٹری آف بائیو ٹیکنالوجی کے سربراہ پروفیسر کوسٹرکس نے اپنی تحقیق کی بنیاد پر دعویٰ کیا ہےکہ قبرص میں اومی کرون اور ڈیلٹا کی ایک مشترکہ قسم سامنے آئی ہے جسے ڈیلٹاکرون کا نام دیا گیا ہے، اس قسم میں ڈیلٹا جینوم کے ساتھ اومی کرون جینیٹک کی علامات پائی گئی ہیں جس بنا پر اسے یہ نام دیا گیا ہے۔پروفیسر کوسٹرکس کا کہنا ہےکہ قبرص میں اب تک کورونا کے اس نئے ویرینٹ ڈیلٹاکرون کے 25 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے۔ماہر پروفیسر کے دعوے کے بعد ماہرین نے ریسرچ کو وائرس کی جانچ کرنے والے انٹرنیشل ڈیٹا بیس کو بھیج دیا ہےتاہم اب تک کسی بین الاقوامی ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے اس نئے ویرینٹ کی موجودگی کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہےکہ نیا ویرینٹ کتنا نقصان دہ ہے ابھی کہنا قبل از وقت ہے۔واضح رہےکہ امریکی ویکسین ساز کمپنی موڈرنا کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر پال برٹن اومی کرون کے بعد نئی کورونا قسم سے متعلق پہلے ہی خبردار کر چکے ہیں۔اومی کرون کے بعد کورونا کی ایک اور نئی قسم سامنے آگئی



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار
پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر