ناقدین کی تنقید اُن کے کردار کو ظاہر کرتی ہے: ثناء خان

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) اسلام کی خاطر بالی ووڈ سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ بھارتی اداکارہ ثناء خان نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے لیے معنی خیز پیغام جاری کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ثناء خان نے اپنے شوہر کے ہمراہ اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے۔ثناء خان نے اپنی پوسٹ کو ایک معنی خیز کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ ’جھوٹ کی رفتار بہت تیز ہوتی ہے لیکن منزل پر صرف سچ ہی پہنچتا ہے۔‘سابقہ بالی ووڈ اداکارہ نے لکھا کہ ’ان لوگوں سے پریشان نہ ہوں جو آپ کی کردار کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔‘اُنہوں نے کہا کہ ’جو لوگ آپ کے بارے میں پیچھے منفی باتیں پھیلاتے ہیں، اُن کی یہ عادت صرف اور صرف ان کے کردار کو ظاہر کرتی ہے۔‘ثناء خان نے مزید کہا کہ ’آپ کو وہی ملے گا جو آپ بوتے ہیں۔‘یاد رہے کہ حال ہی میں ثناء خان اور اُن کے شوہر مفتی انس نے عُمرہ ادا کیا ہے۔ثناء خان عمرے کی ادائیگی کے بعد رو پڑیں خیال رہے کہ ثناء خان نے گزشتہ سال بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے مفتی انس سے شادی کی تھی۔بگ باس سیزن 6 سے شہرت پانے والی بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ ثناء خان نے اپنی شادی سے قبل اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔اس موقع پر ثناء خان کا کہنا تھا کہ اب وہ اپنی زندگی انسانیت کی خدمت میں اور اللّٰہ تعالیٰ کے احکامات کے مطابق گُزاریں گی۔



  تازہ ترین   
امریکا، ایران اور ثالثوں کی ممکنہ 45 روزہ جنگ بندی کی شرائط پر بات چیت
وزیراعظم کا اماراتی بندرگاہ پر حملے میں پاکستانی شہریوں کے زخمی پر اظہارِ تشویش
دوسروں کو دھمکانے والا خود پتھر کے زمانے میں پھنسا ہوا ہے: ایرانی نائب صدر
ایران نے ہمارے حملوں کا جواب دیا تو بھاری قیمت چکانا پڑے گی، اسرائلی وزیر دفاع
روسی و ایرانی وزرائے خارجہ کا رابطہ، سفارتی کوششوں کی راہ ہموار کرنے کا عزم
اسرائیلی جارحیت سے 6 بچوں سمیت 24 ایرانی شہید، جوابی حملے میں 25 امریکی فوجی ہلاک
ٹرمپ خطے کو لامحدود جنگ میں دھکیل رہے،عالمی برادری کردار ادا کرے: ایرانی مشن
امریکی اسرائیلی تنصیبات نشانہ، 8 طیارے تباہ کر دیئے: ایران، جہنم کی آگ برسائیں گے:امریکا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر