عثمان خواجہ نے دورہ پاکستان کی حمایت کردی

لاہور(نیشنل ٹائمز) : عثمان خواجہ نے آسٹریلوی ٹیم کے دورہ پاکستان کی بھرپورحمایت کردی۔سڈنی ٹیسٹ کی دونوں اننگزمیں سنچری اسکور کرنے والے عثمان خواجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی عوام کرکٹ سے بے پناہ لگاؤ رکھتی ہے، اس کا عملی مظاہرہ پی ایس ایل کے دوران دیکھ چکا ہوں،وہاں کھیلتے ہوئے شائقین کی بھرپور سپورٹ نے دل جیت لیا۔انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ پاکستانی کرکٹرکی نئی نسل ایک عرصہ تک اسٹار پلیئرز کو اپنے میدانوں پر ایکشن میں دیکھنے سے محروم رہی، انھوں نے کبھی ڈیوڈ وارنر اوراسٹیون اسمتھ سمیت بڑے کھلاڑیوں کو اپنے اسٹیڈیمز میں پرفارم کرتے ہوئے نہیں دیکھا، آسٹریلوی ٹیم کے دورہ پاکستان میں اب زیادہ وقت باقی نہیں، وہاں کھیلتے ہوئے مجھے جو شاندار تجربات ہوئے ان سے ساتھی کرکٹرز کو بھی آگاہ کیا ہے۔انھیں بتایا ہے کہ یہ پاکستان کرکٹ کے لیے کچھ کرنے اور نئی نسل کے دل جیتنے کا بہترین موقع ہے، امید ہے سب پاکستانیوں کی میزبانی سے لطف اندوز ہونے کے بھرپور موقع سے فائدہ اٹھائیں گے،بہترین کرکٹ سے شائقین کو بھی بھرپور تفریح حاصل ہوگی۔ایشز کے چوتھے ٹیسٹ میں موقع ملتے ہی رنز کے ڈھیر لگادینے والے آسٹریلوی بیٹر نے کہا کہ دورہ پاکستان کے لیے اسکواڈ میں اپنی شمولیت کے لیے پرامید ہوں،بے پناہ محبت کرنے والے شائقین کے سامنے کرکٹ کھیلنے کا بڑی بے تابی سے انتظار کر رہا ہوں۔یاد رہے کہ آسٹریلوی ٹیم 3ٹیسٹ اتنے ہی ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے کیلیے پاکستان آئے گی، طویل فارمیٹ کی سیریز کا پہلا میچ 3 مارچ کوکراچی میں شروع ہوگا،آسٹریلوی بورڈ کا وفد پاکستان کا دورہ کرنے کے بعد سیکیورٹی انتظامات کو تسلی بخش قرار دے چکا ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر