ایران نے جنرل مارک ملی سمیت 51 امریکیوں پر پابندی لگادی

اسلام آباد: (نیشنل ٹائمز) ایران نے امریکی چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل مارک ملی سمیت 51 امریکیوں پر پابندی لگادی۔ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق ایران نے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل میں کردار ادا کرنے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہونے پر امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارک ملی، سابق قومی سلامتی مشیر رابرٹ اوبرائن سمیت 51 امریکیوں پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔وزارت خارجہ کے مطابق پابندیوں میں شامل زیادہ تر امریکیوں کا تعلق امریکی فوج سے ہے۔ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق پابندیوں میں جنرل سلیمانی کے قتل میں کردار ادا کرنے والے، دہشت گردی کو بڑھاوا دینے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والے امریکی شامل ہیں۔ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق پابندیوں کے بعد ان امریکیوں کے ایران میں موجود اثاثے ضبط کر لیے جائیں گے۔ایران نے ایک سال پہلے بھی جنرل سلیمانی کے قتل پر سابق امریکی صدر ٹرمپ اور دیگر عہدیداروں پر پابندیاں لگائی تھیں۔جنرل قاسم سلیمانی کو عراق میں امریکی ڈرون حملے میں 3 جنوری2020ء میں مارا گیا تھا۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار
پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر