شاپنگ مال سے چوری، یورپی خاتون کو قید اور جرمانہ

اسلام آباد: (نیشنل ٹائمز) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے شہر دبئی میں واقع ایک شاپنگ مال سے چوری کے جرم میں ایک خاتون کو قید کی سزا سنادی گئی۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس 46 سالہ خاتون پر 5 ہزار درہم کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق مال کے سیکیورٹی افسر نے خاتون کو مال سے چوری کرتے ہوئے پکڑا تھا اور اسی نے دبئی پولیس کو اس کی شکایت کی تھی۔ سیکیورٹی افسر کا کہنا تھا کہ خاتون نے شاپنک مال سے گارمنٹس کا سامان چوری کیا اور وہ مال سے نکلنے ہی والی تھی کہ اس کو پکڑ لیا گیا۔ سیکیورٹی افسر کا کہنا تھا کہ خاتون کے بیگ کی تلاشی لینے کے بعد اس میں چوری شدہ کپرے ملے جس کے بعد پولیس نے آکر اسے گرفتار کرلیا تھا۔ تفتیش کے دوران خاتون نے چوری کا اعتراف کیا تھا اور بتایا تھا کہ اس نے مال کی پہلی منزل پر موجود ایک اسٹور میں 3 عدد لباس کے چوری سے بچاؤ کے لیے لگائے گئے ٹیگز کو ہٹادیا تھا۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار
پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر