اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مری میں فوجی دستے سول انتظامیہ کی مدد میں مصروف عمل ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق مری ڈویژن کے دستےٹریفک میں پھنسے لوگوں کو نکالنے میں مصروف ہیں، مرکزی شاہراہوں کو کھولنے کیلئے آرمی انجنیئر بھی پہنچ گئے۔مری آفت زدہ قرار، ایمرجنسی نافذمری ڈویژن کے انجنیئر دستے کے تمام باؤزر اور مشینری روڈ کھولنے میں مصروف ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق ٹریفک میں پھنسے لوگوں کو کھانا پانی چائے اور دیگر ضروری سامان فراہم کیا جارہا ہے، برف میں پھنسے لوگوں کو محفوظ شیلٹر بھی فراہم کیا گیا۔ایف ڈبلیو او کی جوان مشینری کے ہمراہ روڈ کھولنے میں مصروف ہیں۔
فوجی جوانوں کے دستے مری میں سیاحوں کی مدد میں مصروف ہیں، آئی ایس پی آر



