قاسم سلیمانی کا مجسمہ نقاب کشائی کے چند گھنٹے بعد ہی نذر آتش

ایران(نیشنل ٹائمز): امریکی حملے میں جاں بحق ہونے والے القدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کے مجسمے کو نذر آتش کردیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ برس بغداد میں امریکی حملے میں جاں بحق ہونے والے ایران کی القدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کی پہلی برسی پر ان کا مجسمہ نصب کیا گیا تھا جسے نذر آتش کردیا گیا۔جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کیلئے اسرائیل نے امریکا کو خفیہ معلومات فراہم کیںمیڈیا رپورٹس کے مطابق ایران میں اپوزیشن موومنٹ کے حامیوں پیپلز مجاہدین آرگنائزیشن کے کارکنان کی جانب سے قاسم سلیمانی کے مجسمے کو نذر آتش کیا گیا۔قاسم سلیمانی کا مجسمہ سینٹرل ایران کے حضرت قمبرانی ہاشم اسکوائر پر نصب کیا گیا تھا جس کی نقاب کشائی جنرل قاسم کی برسی کے روز کی گئی تھی لیکن نقاب کشائی کے چند گھنٹے بعد ہی اسے جلا دیا گیا۔واضح رہےکہ سابق امریکی صدر ٹرمپ کے دور میں ایران کی القدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی پر بغداد میں امریکی ڈرون حملہ کیا گیا تھا جس میں ان کے ساتھی بھی جاں بحق ہوئے۔ایران کی جانب جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان کیا گیا تھا۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار
پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر