بھارتی وزیر اعظم کو نشے میں کی گئی ٹوئٹ مجھے 9 لاکھ روپے کی پڑی، کپل شرما

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما نے حال ہی میں انکشاف کیا کہ انہیں وزیر اعظم نریندر مودی کو’نشے کی حالت میں کی گئی ٹوئٹ‘9 لاکھ روپےکی پڑی۔کپل شرما رات گئے نشے کی حالت میں ٹوئٹ کرنے کے حوالے سے کافی مشہور ہیں ، انہوں نے حال ہی میں نیٹ فلیکس پر اپنے آنے والے نئے شو I’m Not Done Yet کا کلپ انسٹاگرام پر شیئر کیا جس میں وہ 2016 میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو کی گئی ٹوئٹ کی کہانی سنا رہے ہیں۔کپل نے بتایا کہ بھارتی وزیراعظم کو ٹوئٹ میں نے نشے کی حالت میں کی ، جس کے بعد میں فوراً 8،9 دن کیلئے مالدیپ چلا گیا۔انہوں نے کہا کہ میں نے مالدیپ پہنچتے ہی ہوٹل انتظامیہ سے کہا کہ مجھے ایسا کمرا دو جہاں انٹرنیٹ نہیں ہو البتہ جتنے دن میں وہاں رہا میرا تقریباً 9 لاکھ روپے خرچہ ہوا جو میری پوری زندگی کی پڑھائی کےخرچ سے زیادہ ہے۔ کپل شرما نے مزید کہا میں ٹوئٹر پر کیس کرنا چاہتا ہوں، ٹوئٹر کو چاہیے تھا کہ وہ صارفین کو بتاتا کہ یہ ٹوئٹ نشے کی حالت میں کی گئی ہے اسے نظر انداز کر دیں۔واضح رہے کہ 2016 میں کپل نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو ٹیگ کرتے ہوئے ٹوئٹ کی تھی کہ میں گزشتہ 5 سال سے 15 کروڑ روپے انکم ٹیکس ادا کر رہا ہوں اور پھر بھی مجھے اپنا دفتر بنوانے کیلئے ممبئی کے میونسپل آفس کو 5 لاکھ رشوت دینا پڑ رہی ہے۔

 

 



  تازہ ترین   
مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج
سعودی عرب کی سلامتی کیلئے پُرعزم، حوثی ملیشیا حملے فوری بند کر دے: وزیراعظم
بہتر عوامی خدمات کیلئے ٹیکس وصولی، مالی وسائل کی فراہمی اور جوابدہی بدستور اہم چیلنجز
ٹرمپ پھر محروم، امن کا نوبیل انعام جنوبی افریقا کی خاتون وکیل کے نام
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر