بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر کورونا وائرس کا شکار

ممبئی(نیشنل ٹائمز): نامور بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔بھارت میں کورونا وائرس کی نئی لہر پھیلنے کے بعد تیزی سے کورونا کے مریضوں میں اضافہ ہورہا ہے اور عام لوگوں کے ساتھ ساتھ مشہور فنکار بھی اس جان لیوا وائرس کا شکار ہورہے ہیں۔حال ہی میں بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر کا کووڈ 19 ٹیسٹ مثبت آیاہے۔ سوارا بھاسکر نے یہ خبر سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ 5 جنوری کو ان میں کورونا کی علامات ظاہر ہوئی تھیں۔ بعد ازاں ٹیسٹ کروانے کے بعد ان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔اداکارہ نے مزید کہا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد میں اور میرے گھروالے 5 جنوری کی شام سے ہی قرنطینہ میں ہیں اور میں تمام احتیاطی تدابیر اختیار کررہی ہوں۔سوارا بھاسکر نے ان سے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران رابطے میں آنے والے تمام لوگوں سے اپنا کورونا ٹیسٹ کروانے اور ڈبل ماسک پہننے کی درخواست کی۔واضح رہے کہ حال ہی میں بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور، ایکتا کپور، نورا فتیحی، ارجن کپور، پریم چوپڑا، مہیش بابو، ایریکا فرنینڈس، درشتی دھامی سمیت متعدد فنکار کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی آج رات ایران میں بڑی کارروائی کی دھمکی، تیل تنصیبات پر قبضے کا عندیہ
قومی اقتصادی سروے پیش، حکومت اہم معاشی اہداف کے حصول میں ناکام
لیڈر کی رہائی کیلئے احتجاج کریں مگر اداروں کو نشانہ نہ بنائیں: خواجہ آصف
بھارت کی پانی روکنے کی کوشش کے دور رس نتائج نکلیں گے: دفتر خارجہ
بجٹ کل 3 بجے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا: طارق فضل چودھری
ایران کے بحرین، اردن اور کویت میں امریکی اہداف پر حملے، آبنائے ہرمز بند
ایرانی رہنماؤں نے درخواست کر دی، بمباری جلد روک دی جائیگی: امریکی صدر کا دعویٰ
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا عالمی برادری سے فلسطینیوں کی نسل کشی پر کارروائی کا مطالبہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر