مقبوضہ کشمیر سے آئے مہاجرین کے لیے معیاری اور کم قیمت گھر جلد تعمیر کیے جائیں

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وزیراعظم کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ، تعمیرات و ترقی کا اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزراء شوکت ترین، فواد چوہدری، وزیر مملکت فرخ حبیب، وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی اور گورنر اسٹیٹ بینک بھی شریک ہوئے، جبکہ معاون خصوصی شہباز گل، چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی اورسینئر افسران نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ قومی رابطہ کمیٹی ہاؤسنگ و تعمیرات کے اجلاس سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر سے آئے مہاجرین کے لیے معیاری اور کم قیمت گھر جلد تعمیر کیے جائیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ مہاجرین کی رہائش گاہوں کے لیے ساڑھے پانچ ارب روپے سے زائد کی زمین آزاد کشمیر حکومت مہیا کرے گی۔ پہلے مرحلے میں 1300 گھرانوں کو گھر مہیا کیے جائیں گے۔عمران خان نے کہا کہ اپنا گھر بنانے کے لیے 38 ارب روپے کے قرضے فراہم کیے جا چکے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ تمام شہروں کی حدود متعین ہونی چاہئیں تاکہ بے نگم پھیلاؤ کو روکا جاسکے اور سبزے کو بچایا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں سیاحت کے فروغ کےلیے بے پناہ مواقع ہیں، ان سے استفادہ کیا جائے، جنگلات اور قدرتی تنوع کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔عمران خان نے کہا کہ اسلام آباد میں بین الاقوامی معیار کا کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر کیا جائے گا۔اجلاس میں دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ سی ڈی اے اور نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی ان فلیٹس کے لیے سبسڈی دے گی، ماہانہ قسطیں کم سے کم رکھی جائیں گی، فلیٹس میں تمام شہری سہولیات دی جائیں گی۔بریفنگ میں کہا گیا کہ اوسطاً بینکوں سے قرضے حاصل کرنے کی شرح میں قابل دید اضافہ دیکھا جا رہاہے، پچھلے دو ہفتوں میں 6 ارب روپے کے اضافی قرضوں کی درخواستیں ملی ہیں۔اسلام آباد کے مہنگے سیکٹرز میں سرکاری رہائش گاہوں پر کمرشل بلڈنگز بنانے کی ہدایت

 



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر