شاہد آفریدی کو کیسے ڈیل کریں گے؟ صحافی کے سوال پر سرفراز نے کیا جواب دیا؟

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)قومی ٹیم کے سابق کپتان اور پی ایس ایل کے ساتویں سیزن کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان محمد سرفراز نے کپتانی کے حوالے سے گفتگو کی ہے۔ایک تقریب سے خطاب کے دوران سرفراز سے صحافی کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ آپ چونکہ گرم طبیعت کے ہیں تو بطور کپتان ٹیم میں شامل شاہد آفریدی کو کیسے ڈیل کریں گے؟اس پر سرفراز نے جواب دینے سے قبل الٹا صحافی سے سوال پوچھاکہ انہیں کیا لگتا ہے ان کا انداز کیا ہوگا؟شاہد آفریدی آخری پی ایس ایل کس ٹیم کی طرف سے کھیلیں گے؟ اعلان ہوگیا شاہد آفریدی اپنے آخری پی ایس ایل میں کس ٹیم کی نمائندگی کریں گے؟بعد ازاں سرفراز کا کہنا تھا کہ’ ان کا انداز وہی ہوگا جو ہے‘۔خیال رہے کہ حال ہی میں شاہد آفریدی کی جانب سے بھی سرفراز احمد کو بطور کوئٹہ گلیڈی ایٹر کپتان ٹھنڈے رہنے کا مشورہ دیا گیا تھا۔شاہد آفریدی نے کہا تھا کہ سرفراز ایک اچھے اور فائٹر کپتان ہیں ، کوشش کروں گا کہ سرفراز کو گراؤنڈ میں تھوڑا ریلیکس رکھوں، وہ کبھی کبھار بہت جلد جذباتی ہوجاتے ہیں لہٰذا کوشش ہوگی کہ سرفراز کو ریلیکس رکھوں۔سابق کپتان نے کہا کہ کپتان کی پرفارمنس ٹیم پر خاصی اثر انداز ہوتی ہے اور اسی پرفارمنس سے ٹیم کو حوصلہ افزائی ملتی ہے اس کے بعد ٹیم کا ہر کھلاڑی یہی سوچتا ہے کہ کپتان پرفارمنس دکھا رہا تو مجھے بھی دکھانی ہے۔خیال رہے کہ پی ایس ایل کے ساتویں سیزن میں سابق کرکٹر شاہد آفریدی کوئٹہ گلیڈی ایٹر کا حصہ ہیں جب کہ سرفراز احمد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان ہیں۔

 



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر