سشمیتا سین پاکستانی گلوکار دانیال ظفر کی مداح نکلیں

ممبئی(نیشنل ٹائمز) : بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین پاکستانی گلوکار دانیال ظفر کی مداح نکلیں۔سشمیتا سین کا شمار بالی ووڈ کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی اداکاراؤں میں ہوتا ہے اور وہ سوشل میڈیا پر ہر چیز کو خوبصورتی سے بیان کرتی ہیں۔معروف گلوکار علی ظفر کے بھائی دانیال ظفر کے گانے ’’اُڑھ چلیے‘‘ پر بھی بھارتی فلم انڈسٹری کی مقبول اداکارہ سشیمتا سین نے اپنی پسندید گی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔سشمیتا سین نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں وہ اپنی بیٹی کے ساتھ کار میں سفر کر رہی ہیں اور پس منظر میں پاکستانی گلوکار دانیال ظفر کا گانا چل رہا ہے۔اداکارہ نے پوسٹ کے کیپشن میں دانیال ظفر کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ممبئی کی تازہ ہوا، ڈرائیو، کھلا آسمان اور بار بار سنا جانے والا علیسہ کا پسندیدہ گانا‘‘۔گلوکار دانیال ظفر نے بھی گانے کی تعریف کیے جانے پر تشکر کا اظہار کیا اور پر جوش انداز میں اپنے جذبات شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’میں نے خواب دیکھا تھا کہ اس گانے کو کُھلی فضا اور تیز ڈرائیو میں سنا جائے اور پسند کیا جائے اس خواب کو آپ نے سچ کر دکھایا آپ کا بہت بہت شکریہ‘‘۔اس کے بعد سشمیتا سین نے بھی جواب میں دانیال ظفر کے کام کو سراہتے ہوئے کہا دانیال آپ ایک اچھے انسان ہیں اور آپ کا پیغام بھی بہترین ہے، آپ کی آواز آپ کے دل کی آواز ہے۔سشمیتا سین نے آخر میں ایک انتہائی خوبصورت بات کہی کہ سرحد پار لوگوں اور ان کے خوابوں کو جوڑنے کی طاقت حاصل کرنا کتنی بڑی نعمت ہے، ماشاءاللہ۔

 



  تازہ ترین   
امریکا، ایران اور ثالثوں کی ممکنہ 45 روزہ جنگ بندی کی شرائط پر بات چیت
وزیراعظم کا اماراتی بندرگاہ پر حملے میں پاکستانی شہریوں کے زخمی پر اظہارِ تشویش
دوسروں کو دھمکانے والا خود پتھر کے زمانے میں پھنسا ہوا ہے: ایرانی نائب صدر
ایران نے ہمارے حملوں کا جواب دیا تو بھاری قیمت چکانا پڑے گی، اسرائلی وزیر دفاع
روسی و ایرانی وزرائے خارجہ کا رابطہ، سفارتی کوششوں کی راہ ہموار کرنے کا عزم
اسرائیلی جارحیت سے 6 بچوں سمیت 24 ایرانی شہید، جوابی حملے میں 25 امریکی فوجی ہلاک
ٹرمپ خطے کو لامحدود جنگ میں دھکیل رہے،عالمی برادری کردار ادا کرے: ایرانی مشن
امریکی اسرائیلی تنصیبات نشانہ، 8 طیارے تباہ کر دیئے: ایران، جہنم کی آگ برسائیں گے:امریکا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر