وزیراعظم کے 47 غیرملکی دوروں پر کتنے کروڑ خرچ ہوئے، تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) اپوزیشن کے مطالبے پر وزیر اعظم عمران خان کے 3 سالوں کے دوران غیر ملکی دوروں کی تفصیلات پر مبنی رپورٹ ایوان بالا میں پیش کردی گئی۔سینیٹ میں پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سال 2018 میں 3 غیر ملکی دورے کیے، ان غیر ملکی دوروں پر 4 کروڑ 56 لاکھ 15 ہزار سے زائد اخراجات آئے۔ وزیراعظم نے 2018 میں متحدہ عرب امارات، چین اور ملائیشیا کا دورہ کیا تھا۔رپورٹ کے مطابق سال 2019 میں وزیراعظم نے 16 غیر ملکی دورے کیے، ان غیر ملکی دوروں پر 11 کروڑ 69 لاکھ 11 ہزار سے اخراجات ہوئے۔ اس کے بعد وزیراعظم نے سال 2020 میں 4 غیر ملکی دورے کیے اور ان دوروں پر 1 کروڑ 36 لاکھ 37 ہزار سے زائد کے اخراجات آئے۔سینیٹ میں پیش کی گئیں تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سال 2021 میں 5 غیر ملکی دورے کیے۔ وزیراعظم کے ان غیر ملکی دوروں پر 2 کروڑ 76 لاکھ 2 ہزار روپے سے زائد اخراجات آئے۔رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے حلف اٹھانے سے اب تک 47 غیر ملکی دورے کیے۔ غیر ملکی دوروں پر 20 کروڑ 37 لاکھ 67 ہزار سے زائد کل اخراجات آئے۔خیال رہے کہ سینیٹ میں اپوزیشن نے وزیر اعظم کے دوروں کی تفصیلات ایوان کو فراہم نہ کرنے پر واک آؤٹ کیا تھا۔ جماعت اسلامی پاکستان کے سینیٹر مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ بتایا جائے وزیر اعظم اپنے دور میں ابھی تک کتنے ممالک کے دورے کیے، وزیراعظم کے ساتھ کون کون کس حیثیت میں دوروں پر گیا۔مشتاق احمد خان نے کہا کہ غیر ملکی دوروں کے دوروان کروڑوں خرچ ہوئے اس کے کیا فوائد ہیں، دورہ سعودی عرب کے دوران درجنوں افراد کس حیثیت سے ساتھ گئے۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر