امریکا میں شدید برف باری، متعدد ریاستوں میں اسکول بند، ایمرجنسی نافذ

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز): امریکا میں دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی سمیت مختلف ریاستوں میں برف باری سے معمول کی زندگی مفلوج ہوگئی۔امریکی میڈیا کے مطابق واشنگٹن ڈی سی میں 9 انچ برفباری کے بعد ایمرجنسی نافذ کردی گئی اوراسکول بند کردئیے گئے۔ سڑکوں پربرف کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ بھی معطل ہوگئی۔ورجینیا اور میری لینڈ میں بعض مقامات پر 12 انچ برف ریکارڈ کی گئی۔ شدید برفباری سے لوگ گھروں میں محصورہوگئے۔برفباری سے بجلی اورمواصلات کا نظام بھی متاثرہوا۔ سڑکوں اورگھروں سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے۔ شدید موسم کی وجہ سے درجنوں پروازیں بھی منسوخ ہوئیں اورسیکڑوں مسافرائیرپورٹس پرپھنس گئے۔محکمہ موسمیات نے مزید برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار
پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر