کورونا کیسز میں اضافہ، بھارت میں پابندیاں

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بھارت میں عالمی وباء کورونا وائرس کیسز بڑھنے پر پابندیاں نافذ کردی گئی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق کورونا کیسز بڑھنے پر ریاست تلنگانہ میں 8 جنوری سے 16جنوری تک اسکول بند کردیئے گئے ہیں جبکہ ممبئی میں کورونا میں اضافے کے سبب اسکول بند کردیئے گئے ہیں۔بھارتی ریاست پنجاب کے کچھ علاقوں میں رات کا کرفیو نافذ کردیا گیا ہے جہاں پر بارز، سنیما، مالز اور ریسٹورنٹس پر 50 فیصد افراد کو اجازت دی گئی ہے۔بھارتی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ پنجاب میں جم بند رہیں گے جبکہ مکمل ویکسین شدہ افراد دفتر جاسکیں گے۔بھارتی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ بھارت میں گزشتہ روز کورونا کے 37 ہزار 379 کیسز اور 124 اموات رپورٹ ہوئیں۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارت میں اومی کرون ویرینٹ کے کیسز کی تعداد 1892 تک پہنچ گئی ہے۔بھارتی رکن پارلیمنٹ منوج تیواری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جبکہ یونین وزیر مہندرا ناتھ پانڈےبھی کورونا میں مبتلا ہوگئے ہیں۔دلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجروال کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، ان میں کورونا کی معتدل علامات ہیں۔

 



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار
پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر