عاصم اظہر کنسرٹ میں خواتین کے ساتھ بدتمیزی کرنیوالے نوجوانوں پر برہم

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز): ملک کے معروف گلوکار عاصم اظہر نے کنسرٹ میں خواتین کے ساتھ بدتمیزی کرنے والے نوجوانوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے کنسٹ میں ایسا رویہ بالکل بھی برداشت نہیں کیا جائے گا۔گزشتہ روز عاصم اظہر کی اسلام آباد کنسرٹ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ کنسرٹ کے درمیان میں ہی گانا روک کر چند نوجوانوں کو ڈانٹتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔عاصم اظہر نے کنسرٹ میں آئی خواتین اور فیملیز کے ساتھ بدتمیزی کرنے پر منچلے نوجوانوں پر برہم ہوتے ہوئے کہا نیا سال منانے آئے ہو خوشی سے مناؤ۔ اگر مجھے اب کوئی بھی فیملیز کے ارد گرد بدتمیزی کرتا ہوا نظر آیا تو وہ سیدھا باہر جائے گا۔عاصم اظہر کے اس اقدام کو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ سراہا جارہا ہے۔ بعد ازاں گلوکار نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کنسرٹ میں آئی خواتین اور فیملیز کے ساتھ بدتمیزی کرنے والے لوگوں کے بارے میں کہا کہ میرے کنسرٹ میں خواتین کے ساتھ بدسلوکی اور انہیں ہراساں کیا جانا بالکل بھی برداشت نہیں کیا جائے گا۔عاصم اظہر نے واقعے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ کنسرٹ میں آئے چند نوجوان کھلے عام شراب پی رہے تھے جس کی وجہ سے وہاں موجود فیملیز پریشان ہورہی تھیں۔ بطور آرٹسٹ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہمارے شو میں آئے تمام لوگ خود کو محفوظ سمجھیں۔



  تازہ ترین   
مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج
سعودی عرب کی سلامتی کیلئے پُرعزم، حوثی ملیشیا حملے فوری بند کر دے: وزیراعظم
بہتر عوامی خدمات کیلئے ٹیکس وصولی، مالی وسائل کی فراہمی اور جوابدہی بدستور اہم چیلنجز
ٹرمپ پھر محروم، امن کا نوبیل انعام جنوبی افریقا کی خاتون وکیل کے نام
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر