کیوی پھل اور ورزش سے موٹاپے میں تیز رفتار کمی ممکن

آسٹریلیا: (نیشنل ٹائمز) قدرت نے ہماری اطراف شفا کے خزانے بکھیر رکھے ہیں۔ اگر آپ وزن کم کرنے کے لیے باقاعدہ ورزش کرتے ہیں تو کیوی پھل اس عمل کو مزید مفید بنا کر بدن سے چربی گھلانے میں مزید مدد دے سکتا ہے۔ایک نئے مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ کیوی پھل کھایا جائے اور ورزش جاری رکھی جائے تو اس سے پیٹ کی چربی گھلنے کا عمل تیز تر ہوجاتا ہے اور صرف تین ماہ میں اس کے واضح نتائج سامنے آنے لگتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ کیوی میں کئی اقسام کے پولی فینولز اور اینٹی آکسیڈنٹ اجزا بھی پائے جاتے ہیں۔جرنل نیوٹریئنٹس میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق کیوی کا پھل ایک جانب تو خون میں گلوکوز معمول پر رکھتا ہے تو دوسری جانب عمر بڑھانے والے بایو مارکرز کو بھی تقویت دیتا ہے۔اس تحقیق کے دوران درجنوں خواتین اور افراد کا انتخاب کیا گیا جو وزن گھٹانے کے لیے ورزش کررہے تھے۔ ان میں سے ایک گروپ کو 12 ہفتے تک کیوی کھانے کا مشورہ دیا گیا۔ دوسری جانب دوسرے گروہ نے ورزش جاری رکھی تاہم شرکا کے دیگرمعمولات مثلاً غذائی انتخاب، تمباکو نوشی اور دیگر باتوں کو بھی اس میں شامل کیا گیا۔ماہرین نے دیکھا کہ صرف 12 ہفتوں بعد ہی ورزش اور کیوی ساتھ لے کر چلنے والے شرکا کے کمر کا گھیر دیگر کے مقابلے میں نمایاں طور پر کم ہوا۔ اس کے علاوہ کیوی کھانے والے خواتین و حضرات میں بلڈ پریشر کے اضافے کا رجحان بھی کم دیکھا گیا۔ماہرین کا مشورہ ہے کہ جو لوگ وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو وزن کم کرنے کی تمام تدایبر کے ساتھ کیوی پھل کے جادو کو اپنے معمولات کا حصہ بنائیں۔



  تازہ ترین   
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ
35 واں روز: امریکا اسرائیل کی تہران، کرج، قم، تبریز اور بندر عباس پر بمباری
بنوں: تھانہ ڈومیل پر خوارج کا خود کش حملہ ناکام، بچے، خواتین سمیت 5 افراد شہید
امریکی آرمی چیف جنرل رینڈی جارج کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا
انتونیو گوتریس کا امریکا و اسرائیل سے ایران جنگ فوری روکنے کا مطالبہ
پیٹرول 137 اور ڈیزل 184 روپے مہنگا، ملکی تاریخ کا بڑا ترین اضافہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر