روس نے یوکرائن پر حملہ کیا تو فیصلہ کن کارروائی کریں گے، جوبائیڈن

واشنگٹن (نیشنل ٹائمز): امریکی صدر جوبائیڈن نے صدر ولادیمیر زیلینسکی کو ٹیلی فونک گفتگو میں یقین دلایا ہے کہ اگر روس نے یوکرائن پر حملہ کیا تو روس کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کریں گے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے یوکرائن کے صدر ولادیمیر زیلینسکی سے ٹیلی فونک گفتگو میں روسی جارحیت کیخلاف اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔امریکی صدر نے اپنے یوکرائنی ہم منصب سے کہا کہ اگر روس نے یوکرائن پر حملہ کیا تو اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر روس کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کریں گے۔چند روز قبل امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے روسی ہم منصب سے بھی ٹیلی فون پر بات چیت میں خبردار کیا تھا کہ کسی بھی قسم کی جارحیت کی صورت میں امریکا اور نیٹو یوکرائن کی مدد کریں گے۔دوسری جانب روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے بھی دھمکی دی تھی کہ مغربی ممالک ہماری دہلیز پر جارحیت کے بارے میں نہ سوچیں ورنہ نتائج اچھے نہیں ہوں گے۔واضح رہے کہ روس نے سویت یونین کے ٹوٹنے کے بعد یوکرائن کے ایک حصے پر قبضہ کرلیا تھا اور اب یوکرائن کو دفاعی اتحاد نیٹو کی رکنیت دینے پر سیخ پا ہے۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار
پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر