سندھ میں 50 فیصد حاضری کے ساتھ اسکول کھلے رہیں گے، سعید غنی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے صوبے میں اسکولوں کے حوالے سے کہا ہے کہ سندھ میں 50 فیصد حاضری کے ساتھ اسکول کھلے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان میں کورونا کی صورتحال کنٹرول میں ہے، اگر کسی علاقے میں شرح بڑھی اور اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا تو اُسی علاقے کےاسکول بند ہوں گے۔صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ جن اضلاع میں کورونا شرح زیادہ ہے وہاں اسکول بند کئے گئے ہیں۔یاد رہے کہ وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود نے کورونا سے متاثرہ بعض اضلاع میں تمام تر تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔شفقت محمود نے کہا کہ کسی ضلعے میں کورونا کے پھیلاؤ کے پیش نظر اگر اسکولوں کو بند کرنا ہے تو یہ صوبائی حکومت کی صوابدید ہو گی۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر