مالی سال 22 کی پہلی ششماہی میں تجارتی خسارہ 100 فیصد بڑھ گیا

کراچی (نیشنل ٹائمز): مالی سال 22 کی پہلی ششماہی میں تجارتی خسارہ 100 فیصد بڑھ گیا۔دسمبر 2021 میں تجارتی خسارہ 55 فیصد بڑھ کر 4.14 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، جب کہ معاشی ماہرین کے اندازوں کے برعکس دسمبر 2021 میں درآمدات میں 1 ارب ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی، مالی سال 22 کی پہلی ششماہی میں تجارتی خسارہ 24.79 ارب ڈالر تھا جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے 12.36ارب ڈالر تھا۔ دسمبر 2021 کے دوران درآمدات نومبر 2021 میں 7.9ارب ڈالر کے مقابلے میں گھٹ کر 6.9ارب ڈالر رہیں، کراچی:دسمبر 2021 کے لیے درآمدی تخمینہ 6.2ارب ڈالر تھا۔جولائی تا دسمبر کے دوران درآمدات63 فیصد اضافے سے 39.91 ارب ڈالر کے مقابلے میں24.47 ارب ڈالر رہا، جب کہ پاکستانی مصنوعات کی برآمدات دسمبر 2020 میں 2.366 ڈالر کے مقابلے میں 16.7 فیصد اضافے سے 2.761 ارب ڈالر رہیں، مالی سال 22 کی پہلی ششماہی جولائی تا دسمبر 2021 کے لیے برآمدی ہدف 15ارب ڈالر تھا، دسمبر 2021 کے لیے برآمدی ہدف 2.8 ارب ڈالر جبکہ تجارتی خسارہ 4.2 ارب ڈالر تھا۔ جولائی تا دسمبر 2021 کے دوران ملکی برآمدات 25 فیصد بڑھ کر 15.1ارب ڈالر ہو گئیں جو کہ جولائی تا دسمبر 2020 کے دوران 12.1ارب ڈالر تھیں۔

 



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا پہلا مرحلہ، میرپور ڈویژن کے 3 اضلاع میں پولنگ کا آغاز
بھارتی وزیر دفاع کا بیان مسترد، کسی بھی مہم جوئی کیلئے تیار ہیں: دفتر خارجہ
سیلابی ریلے سے ریلوے پل بہہ گیا، لاہور تا فیصل آباد ٹرین آپریشن معطل، روٹس تبدیل
آزاد کشمیر الیکشن: کوٹلی میں 2 پریزائیڈنگ افسران معطل، گرفتار کر لیا گیا
لاہور ہائیکورٹ نے مشکوک شہریت کے مقدمات میں سول عدالتوں کا دائرہ اختیار ختم کر دیا
کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ، بھارت حقائق مسخ نہیں کر سکتا: خواجہ آصف
گولہ بارود اور ہتھیاروں کا ذخیرہ موجودہ ضروریات سے کہیں زیادہ ہے، ٹرمپ
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر