حکومت ملک میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے تمام اقدامات کررہی ہے، صدرمملکت کی اقلیتی برادری کے وفد سے گفتگو

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہاہے کہ حکومت ملک میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے تمام اقدامات کررہی ہے۔ بھارت کے برعکس پاکستان میں اقلیتوں کی نمائندگی زیادہ ہے اوراقلیتوں کوزیادہ حقوق دئیے گئے ہیں۔ انہوں نے یہ بات اقلیتی رکن قومی اسمبلی نند لال ملہی کی قیادت میں اقلیتوں کے وفد سے کراچی کے گورنرہا ئوس میں ملاقات کے دوران کہی۔صدرمملکت نے کہاکہ صوبہ سندھ مذہبی ہم آہنگی اوربرداشت کے حوالہ سے طویل تاریخ کا امین ہے۔ انہوں نے کہاکہ بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح نے ہمیشہ ملک کے تمام شہریوں کے عقیدہ اورمسلک سے ماورا یکساں حقوق کی بات کی ۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے ملک میں مذہبی سیاحت کے فروغ کیلئے کئی اقدامات کئے ہیں،تھرپارکر، عمرکوٹ، اورٹھٹھہ میں ہندومت اوربدھ مت کے تاریخی مذہبی آثارہیں اوران علاقوں میں مذہبی سیاحت کوفروغ دینے کی ضرورت ہے۔ صدرمملکت نے پاکستان کی ترقی میں اقلیتوں کے کردارکوبھی سراہا۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر