امریکا، بولڈر کاؤنٹی کو تباہ کن آگ نے گھیر لیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)امریکی ریاست کولوراڈو کی بولڈر کاؤنٹی (Boulder County) کو تاریخ کی خطرناک ترین اور تباہ کن آگ نے گھیر لیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق جنگلات میں لگنے والی آگ اب پھیل چکی ہے جس سے سیکڑوں گھر جل کر خاک ہوگئے ہیں۔رپورٹس کے مطابق آگ کے باعث 30 ہزار سے زائد افراد نے جان بچانے کے لیے اپنے گھر چھوڑ دیے جبکہ 550 گھر تباہ ہوچکے ہیں، تباہ ہونے والے گھروں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے۔امریکا، بولڈر کاؤنٹی کو تباہ کن آگ نے گھیر لیاکولوراڈو کے گورنر نے آگ کو تباہ کن قرار دیتے ہوئے ہنگامی حالت نافذ کردی ہے۔ مختلف حادثات میں 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ حکام نے جانی نقصان کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ بولڈر میں سال 2013 میں 500 گھر جل گئے تھے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر