نئے سال میں بدلتا کم جونگ ان ؛ جوہری ہتھیاروں کے بجائے معیشت کی بحالی پر زور

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پیانگ یانگ: شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن نے اپنی حکمرانی کے 10 سال پورے ہونے اور سال نو کی تقریب سے خطاب میں 2022 کے لیے اپنے منصوبوں میں روایت کے برخلاف جوہری ہتھیاروں کے بجائے معیشت کی بحالی پر زور دیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کے حکمراں کم جونگ ان کے خیالات اور اہداف میں نمایاں تبدیلی آئی ہے جس کا اظہار انھوں نے حکمرانی کی 10 ویں سالگرہ کے موقع پر کی گئی تقریر میں کیا۔میزائلوں کے تجربات اور جوہری ہتھیاروں کی تیاری پر ہر وقت کمر بستہ کم جونگ اُن نے اپنی تقریر میں اقتصادی ترقی اور اپنے شہریوں کی زندگیوں میں بہتری لانے پر توجہ مرکوز رکھی۔حریفوں کو دھمکیاں دینے اور طبل جنگ بجانے کے بجائے کم جونگ اُن نے ملک کو درپیش معاشی بحرانوں کی نشاندہی کی جہاں خود ساختہ انسداد وبائی سرحدی لاک ڈاؤن نافذ کرکے شمالی کوریا خود کو دنیا سے الگ تھلگ کر چکا ہے۔شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ کی تقریر میں جوہری ہتھیاروں یا امریکا سے زیادہ ٹریکٹرز، فیکٹریوں اور اسکول یونیفارم کا تذکرہ تھا۔ انھوں نے کہا کہ 2022 کے لیے شمالی کوریا کے اہم اہداف اقتصادی ترقی اور لوگوں کی زندگیوں میں بہتری لانا ہوں گے کیونکہ اسے زندگی اور موت کی عظیم جدوجہد کا سامنا ہے۔اس سے قبل کم جونگ اُن فوجیوں سے خطاب کے دوران اپنے شہریوں کے معیار زندگی کو بہتر کرنے میں ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے زار و قطار رو پڑے تھے۔ کم جونگ اُن کا وزن بھی کافی کم ہوا ہے اور ان کی صحت سے متعلق افواہیں بھی زیر گردش ہیں اور مملکت کے زیادہ تر امور ان کی بہن دیکھ رہی ہیں۔



  تازہ ترین   
ایران امریکا معاہدہ: وزیرِ اعظم نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر بطور ثالث دستخط کر دیئے
امریکا اور ایران کے درمیان 14 نکاتی ’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ پر دستخط، فوری نفاذ
حکومت کی پیپلزپارٹی کو کابینہ میں شمولیت کی دعوت، بلاول کو اہم وزارت ملنے کا امکان
امریکا، ایران مفاہمتی یادداشت پر دستخط تاریخی پیشرفت ہے: بلاول بھٹو زرداری
اسرائیل کی لبنان میں موجودگی معاہدے کی خلاف ورزی ہوگی: ایران
ٹرمپ اور پزشکیان نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیئے: وزیراعظم کی توثیق
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم کو قاتل کہہ دیا
نفرت پر مبنی بیانیوں، تعصب اور اشتعال انگیزی کا ملکر مقابلہ کرنا ہوگا: صدر مملکت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر