پہاڑی پتھروں سے نکلنے والے سلاجیت کے صحت پر حیران کُن اثرات

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) غذائی ماہرین کی جانب سے مجموعی صحت پر مثبت اثرات کے لیے وسطی ایشیا میں پائے جانے والے پہاڑی پتھروں میں سے نکلنے والے سلاجیت کے استعمال کو مفید قرار دیا جاتا ہے۔
سلاجیت زیادہ تر گلگت بلتستان کے پہاڑوں سے نکالا جاتا ہے۔ماہرین کے مطابق سلاجیت کے استعمال سے بیش بہا فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں جس میں جسمانی کمزوری سمیت ذہنی کمزوری کے خاتمے کا بھی حل موجود ہے، سلا جیت میں 80 سے زائد مختلف قسم کے معدنیات کے ساتھ فولک ایسڈ اور ہیمک ایسڈ بھی بھرپور مقدار میں پایا جاتا ہے۔مٹر کھانے کے فوائد اور نقصاناتالزائمر ڈیزیز پر کی گئی ایک بین الاقوامی تحقیق کے نتائج کے مطابق سلاجیت کا استعمال بڑھاپے کے عمل کو سست اور عمر درازی کا سبب بنتا ہے، سلاجیت میں فولک ایسڈ بھاری مقدار میں پائے جانے کے سبب بڑھاپے کی رفتار سُست ہو جاتی ہے اور انسان خود کو طویل عمر تک جوان اور توانا محسوس کرتا ہے۔سلاجیت کا استعمال جسم میں سوزش کے خلاف مؤثر خصوصیات رکھتا ہے اور اینٹی آکسیڈینٹ کے طور پر کام کرتا ہے۔غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ سلاجیت خون کی کمی میں بننے والے اسباب کو روکتا ہے اور خون میں صحت مند خلیات یا ہیموگلوبن کی افزائش کے لیے اہم کردار ادا کرتا ہے، سلاجیت آئرن اور ہیمک ایسڈ سے بھر پور جز ہے، یہ آئرن کی کمی بھی دور کرتا ہے۔سلاجیت کا استعمال دل اور شریانوں کی صحت میں بھی مؤثر کردار ادا کرتا ہے، سلاجیت میں ایک اینٹی آکسیڈنٹ گلوٹاتھائن پایا جاتا ہے جسے دل کی صحت کے لیے نہایت مفید قرار دیا جاتا ہے جبکہ اس میں موجود ہیمک ایسڈ خون میں کولیسٹرول کو کم کرتا ہے جس کے نتیجے میں فالج کے امکانات بھی قدرتی طور پر کم ہو جاتے ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف
معیشت درست سمت میں گامزن، برآمدات اور ٹیکس نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی میثاقِ جمہوریت و معیشت کیلئے اپوزیشن کو پھر بات چیت کی دعوت
سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک
امن معاہدہ قریب، آئندہ 24 گھنٹے میں پیشرفت متوقع ہے: شہباز شریف
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کب ہو گی، شیڈول جاری
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر